Interesting News in Urdu

الفاظ کی مدد سے زبان پرذائقہ محسوس کرنے والا انوکھا انسان

ڈیووایونز مختلف الفاظ پر اپنی زبان پر ذائقه محسوس کرتے ہیں. لندن کے ڈیووایونز کی عمر 29 سال ہے اور جب بھی ان کے سامنے ان کے باس’ایلس’ کا نام لیا جائے تو وہ اپنی زبان پر پھلوں والے لولی پاپ کا ذائقہ محسوس کرتے ہیں. ماہرین کے مطابق ڈیوو ایک خاص کیفیت کا شکار ہیں جسے” لیکسکل کسٹیٹری سینیتھیا” کہتے ہیں. اس مرض میں کسی شے کا نام سن کر منہ میں کئی اشیاء کا ذائقہ ابھرتا ہے، جس طرح بھوک میں مزیدار اور لذیز کھانوں کا نام سن کر ہمارے منہ میں پانی بھر آتا ہے اسی طرح اس کے منہ میں بھی مختلف الفاظ پر مختلف ذائقہ بھر آتے ہیں. نو برس کی عمر سے اس کی یہ کیفیت ہے اب میڈیسن لینے پر بھی ان کو کوئی اثر نہیں ہوتا ہے. پہلے کچھ الفاظ پر ان کے منہ میں کچے گوشت کا ذائقہ محسوس ہوتا تھا. مگر لوگ ان کی بات نہیں مانتے تھے اور ان کو پاگل کہتے تھے. لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہیں. ماربل کا نام سن کر اس کے منہ میں چاکلیٹ کا ذائقه محسوس ہوتا ہے. کرسمس کا نام ان کی زبان پر کریم کا احساس دلاتا ہے. ماہرین کے مطابق دنیا میں چند لوگ ہی اس مرض میں مبتلا ہیں یہ مرض بہت ہی نایاب ہے. اسی لئے ڈیوو نے اس مرض کا باقاعدہ علاج نہیں کرایا لیکن ابھی تک اس مرض کا کوئی علاج بھی دریافت نہیں ہوا ہے. interesting news in urdu

error: Content is protected !!