تھائی لینڈ میں ایک جگہ ہے جس کا نام نونتھا بوری ہے. نونتھا بوری سے تعلق رکھنے والی نونگ سومجائی کو کچھوؤں سے بہت دلچسپی تھی. اس نے بہت سے کچھوے پال رکھے تھے. وہ خود انکی دیکھ بھال کرتی تھی، وہ کچھوؤں کے بارے میں بہت کچھ جانتی تھی. کچھوؤں کو پال کے وہ پھر انہیں بیچ دیا کرتی تھی، یہ ایک طرح سے اسکا ذریعہ معاش بھی تھا اور شوک بھی. سومجائی کے پاس موجود کچھوے نے ایک ایسا بچہ دیا جس کے دو سر ھیں. اس نے 3 ماہ کے اس کچھوے کی وڈیو بنائی جس میں وہ بچہ فرش پر بھاگتا دکھائی دیتا ہے، اس بچے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے دو سر ہیں، سومجائی نے اس کچھوے کا نام مائیکل اینجلو رکھا ہے.
سومجائی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اور بھی کچھوے ہیں لیکن اسے مائیکل انکو بہت پسند ہے، انکا کہنا ہے کہ اس طرح کا کچھوا انہوں نے پہلی بار دیکھا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے کچھوؤں کے بارے میں بہت کچھ پڑھا اور انکو جانا ہے، وہ بہت کچھ جانتی ہے ان کے بارے. مگر اس طرح کے خاص کچھوؤں کے مطلق اس نے کبھی کچھ نہیں پڑھا، یہ ایک منفرد اور پرکشش کچھوا ہے.
بہت سے لوگ سومجائی سے یہ خاص کچھوا خریدنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لئے سومجائی کو منہ مانگی قیمت دینے پربھی تیار ہیں مگر سومجائی کا کہنا ہے کہ وہ اس کچھوے کوکسی بھی قیمت پے کسی کوبھی دینے پے تیار نہیں. وہ اس کچھوے کو ہمیشہ اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے