انڈیا کی ریاست میسور میں ایک مندر کی تعمیر ہو رہی ہے. اس مندر کا نام پراسنا انجانیا سوامی ہے. اس مندر کی ایک بھگت سونیا لکشمی بھی ہے. جو کہ اپنے بھائی کے پاس رہتی تھی لیکن بوڑھی ہونے کی وجہ سے وہ گھر میں بوجھ بننے کی بجائے مندر کے باہر بیٹھ کر بھیک مانگنے لگ گئی. مذہبی تہوار کے موقع پر اسنے بھیک سے ڈھائی لاکھ روپے جمع کئے تھے جو اسنے مندر کی تعمیر میں چندہ دے دئے.
بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ اس مندر کے منتظمین نے میرا بہت خیال رکھا ہے اور زندگی کے اس حصے میں میرے لئے خدا ہی کافی ہے اور اس پیسے کی مجھسے زیادہ مندر کو ضرورت ہے. اس نے اس لئے یہ رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا کہ یہ پیسہ چوری بھی ہو سکتا ہے……