Pakistani food Recipes

حیدر آبادی دم چکن

چکن آدھا کلو، پیاز: ایک عدد، دہی: ایک چوتھائی کپ، ادرک لہسن پیسا ہوا: دو چمچ، سرخ مرچ: ایک چمچ، کالی مرچ: آدھا چمچ، ہلدی: ایک چوتھائی چمچ، دھنیا: آدھا چمچ، ٹماٹر پیسٹ: ایک چمچ، تیل: تین کھانے کے چمچ، کاجو کا پیسٹ: دو چمچ، نمک: حسب ذائقہ، پانی: حسب ضرورت، زردے کا رنگ: حسب پسند

حیدر آبادی دم چکن بنانے کی ترکیب

دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور پھر اس میں پیاز ڈال کر بھون لیں. ایک بڑے پیالے میں چکن اور تمام مصالحے اور تلی ہوئی پیاز ملائیں اور 2 سے 3 گھنٹے کے لئے رکھ چھوڑیں. دو گھنٹے بعد میرینیٹ کیا ہوا چکن ایک دیگچی میں نکالیں اور اس میں ایک کپ پانی ڈال کر اچھی طرح پکائیں کہ ابال آجائے.

دیگچی کا ڈھکن بند کر کے اس کو کم از کم 20 منٹ تک پکائیں. بیس منٹ بعد دیگچی پر سے ڈھکن اتار دیں اور اسے پکنے دیں تاکہ ائل آ جائے. اگر آپ کو شوربہ پسند ہے تو اپنی پسند کے مطابق اس میں پانی ڈال کر اس کو کچھ دیر کے لیے چولہے  پر ہی رہنے دیں.پھر ہرا دھنیا کی پتیاں باریک کاٹ کر اس میں اوپر سے ڈال .دیں.  حیدرآبادی دم چکن تیار ہے

error: Content is protected !!