تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز سے جاری شدید گرمی کی لہر نے منگل تک کراچی میں 65افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ گرمی کی اس خوفناک لہر نے لوگوں کو گھروں میں قید جبکہ مزدور طبقے کو سب سے زیادہ جسمانی نقصان پہنچایا ہے اسکی بنیادی وجہ درجہ حرارت کا 44 ڈگری تک پہنچنا ہے۔ ایدھی سنٹر سے فیصل ایدھی کے بیان کے مطابق سنٹر کو موصول ہونے والی 150 مییتوں میں سے 65 گرمی سے وفات پانے والے ہیں ۔ ان میں سے زیادہ تر اموات کورنگی ٹاؤن اور افراسیاب گوٹھ میں ہوئی ہیں ۔
دوسری طرف سندھ کے ہیلتھ سیکرٹری ڈاکٹر فضل نے کہا ہے کہ یہ اموات گرمی سے نہیں ہوئیں ۔ان
کا کہنا ہے کہ جب تک ہسپتال کے ڈاکٹر یہ سرٹیفیکیٹ نہ دیں تب تک کنفرم نہیں کہ موت گرمی یا ڈی ہائیڈریشن سے ہوئی ہے ۔ تاہم محکمہ موسمیات نے گرمی کے مزید ایک ہفتہ تک جاری رہنے کی پیشین گوئی کی ہے ۔