کریلا ایسی سبزی ہے جس کے بارے میں کبھی کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ وزن کم کرنے اور انسان کو خوبصورت حسین بنانے میں کیا کردار ادا کر سکتا ہے۔ گرمیوں کی اس سبزی میں قدرت نے بے شمار خواص چھپا رکھے ہیں ۔ اس میں بہت کثیر مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹس پاۓ جاتے ہیں. جو خون کی صفائی کر کے جگر اور معدے کو طاقتور بناتے ہیں ۔ خون کے صاف ہونے سے آپکی جلد بہت خوبصورت اور چمکدار بنتی ہے ۔ کریلے کی ایک اور زبردست خاصیت یہ ہے کہ یہ بلڈ گلوکوز کا لیول کم کر کے قدرتی انسولین کی مقدار کو متوازن بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اس لحاظ سے یہ نہ صرف شوگر کے مریضوں کے لئے بلکہ وزن کم کرنے والوں کے لئے بھی ایک بہترین دوا بھی ہے اور غذا بھی ۔استعمال کا طریقہ بہت سادہ سا ہے کہ روزانہ ایک کریلے کا جوس صبح پی لیا جاے ۔
طریقہ: ایک کریلا درمیان سے آدھا کر لیں ۔ اسکے بیج اور سفید ریشہ نکال دیں۔ اسکو بلینڈر میں بلینڈر کر لیں ۔ اسکے بعد اسکو ایک باریک کپڑے سے چھان کر اسکا رس ایک علیحدہ برتن میں نکال لیں اور صبح کو ایک گلاس روزانہ پیئیں، گارنٹی سے وزن کم ہونے لگے گا۔ انشااللہ