حمزہ علی عباسی کی شادی کیوں مشہورہوئی

دلچسپ و عجیب معلومات 

گزشتہ کچھ دن سے سوشل میڈیا پہ سب سے زیادہ  مقبول ٹرینڈ، مشہور اداکار حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاور سے  شادی ہے ـ حمزہ علی عباسی ایک مقبول اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مشہور عوامی کردار بھی ہیں جو سیاست اور اداکاری کے علاوہ کئی پلیٹ فارموں پر مستعدی اور چستی سے کام کرنےکی وجہ سے بہت مشہور ہیں ـ عوام میں انکی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انکے فیس بک اور انسٹا جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر فالوورز کی تعداد ملین کے حساب سے ہے ـ انہوں نے گزشتہ ہفتے اپنے نکاح کا اعلان  ایک فیس بک پوسٹ پراپنی تصاویر شائع کر کے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتےیہ پوسٹ وائرل ہو گئی ـ سب شائقین نے خبر میں بہت دلچسپی لی اور انکو مبارکباد بھی دی ـ

حالیہ تناظر میں حمزہ علی عباسی کو اپنے مداحوں کی طرف سے بہت مبارکبادوں کے علاوہ تحسین و آفرین کے کئی پیغامات وصول ہونے کے ساتھ ساتھ انکی تعریفوں کا تانتا بندھ گیا ـ  انکے اس اقدام کو ملک بھر میں بہت سراہا گیا ہے کہ انہوں نے شادی بہت ہی سادگی کے ساتھ کی اور اس چھوٹی سی تقریب  میں صرف قریبی عزیزوں اور دوستوں نے  شرکت کی ـ

دلہن نیمل خاور نے بھی اس میں بھر پور ساتھ دیا اور اپنی والدہ کے عروسی لباس کو دوبارہ ڈیزائین کروا کے اپنی رخصتی پر زیب تن کیا ـ ملک بھر میں انکے اس اقدام کو بہت سراہا گیا جبکہ کچھ طبقوں نے اس موقع پر منیب بٹ اور ایمن کی مہینہ بھر چلنے والی شادی کی تقریبات پر کڑی تنقید بھی کی ـ ناقدین کا کہنا ہے کہ حمزہ علی عباسی کا یہ اقدام سراہے جانے کے قابل ہے کیونکہ  پبلک اپنے پسندیدہ کرداروں سے محبت کرنے کی وجہ سے انکو فالو بھی کرتی ہے  اور حمزہ علی عباسی نے بھی اپنے چاہنے والوں کے لیےسادگی کی  بہترین مثال قائم کی ہے ـ

error: Content is protected !!