پاکستانی کمپنی کا ایک تُرک اداکارہ کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنانا ہمارے منہ پر تھپڑ ہے، ژالے سرحدی
پاکستان کی لیڈنگ موبائل فون کمپنی جاز 4جی نے کچھ ہی عرصہ پہلے ارطغرل سے شہرت پانے والی ترک اداکارہ اسر’ی بلجیک کو اپنے نئے کمرشل اشتہار میں کاسٹ کیا ہے اور اس سے کمپنی کی ویور شپ میں اچانک امید افزا فرق آیا ہے – مزید بر آں ترک اداکارہ کے حسن کے اسیر عوام نے اس اشتہار کو بھی بہت پسند کیا ہے مگر مقامی اداکارہ ژالے سرحدی نے اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمپنی کا ایک ترک شخصیت کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنانا ہمارے منہ پر تھپڑ ہے – انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کو دیکھنا چاہیے کہ پاکستان میں کم معیار کا ٹیلنٹ اور حسن نہیں ہے کہ وہ ڈائریکٹ ہی بیرونی ممالک کے اداکاروں کو اپنے اشتہارات میں کاسٹ کر لیتے ہیں –
اس سے کچھ عرصہ پہلے اداکار یاسر حسین نے بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا اور کچھ پاکستانی اداکاراؤں کے نام بھی لیے جو مشہور برانڈز کے لیے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں جیسے ماہیرہ خان، صبا قمر اور دیگر کئی – انکی اس کال پر اداکارہ منال خان نے بھی انکا ساتھ دیا اور کہا کہ واقعی ایسا ہی ہے – پاکستان کی کمپنی کو بیرونی ممالک کے اداکاروں کو کاسٹ کرنے سے پہلے یہاں مقامی ٹیلنٹ کو بھی دیکھنا چاہیئے –
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ترک اداکارہ اسر’ی بلجیک کیو موبائل کے اشتہار میں کام کر کے شہرت حاصل کر چکی ہیں – مگر اب انکی یہ شہرت مقامی اداکاروں میں بغاوت کے جذبات پیدا کر رہی ہے