بالوں کی خوبصورتی کا راز

بال انسان کی شخصییت کا ایک بہت اہم حصہ ہیں ـ خواتین ہوں یا مرد حضرات بالوں کی بہتر نگہداشت دونوں کے لیے ہی بہت ضروری ہے کیونکہ دونوں کی شخصییت بالوں سے ہی نکھرتی ہے ـ اسکے علاوہ بالوں پر موسموں کے بہت اثرات مرتب ہوتے ہیں ـ جس طرح سردی میں بال روکھے بے جان ہو جاتے ہیں اسی طرح گرمی میں بھی بال پسینے اور گرد سے کافی خراب ہوتے ہیں اور سردی کی نسبت زیادہ توجہ مانگتے ہیں ـ فرق یہ ہے کہ آپکو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ کس موسم میں بالوں کو کس ٹائپ کی غذا اور توجہ چاہئیے ـ سردی میں مختلف قسموں کے تیل استعمال ہوتے ہیں مگر گرمی کے موسم میں تیل کا استعمال نہیں ہوتا نہ ہی اسکا کوئی خاص فائدہ ہے ـ گرمی میں سر کے اندر موجود جلد جھلس کر مردہ اور بے جان ہوجاتی ہے ـ گرمی میں سر کو لگانے کی بہترین چیز دہی ہے اور اسکی وجہ دہی کے خواص ہیں جو اسکو بیکٹیریا پر مشتمل ہونے کی وجہ سے فائدہ مند بناتے ہیں ـ بیکٹیریا کی غذا مردہ  چیزیں ہیں ـ اس اصول کی بنیاد پر دہی میں موجود بیکٹیریا سر کی جلد کے مردہ خلیات کو کھا لیتا ہے اور وہ مردہ جلد کے ہٹنے کے بعد تازہ اور چکمدار  جلد باہر آ جاتی ہے ـ آجکل کے گرم خشک موسم میں بالوں کی خوبصورتی اور نگہداشت کے لیے بہترین ماسک پیش خدمت ہے ـ رزلٹ کی سو فیصد گارنٹی.

دہی : دو چمچ

ایلوویرا :  دو چمچ

روغن زیتون : ایک چمچ

ان سب اجزا کو ملا کر اتنا پھینٹیں کہ سب کچھ یک جان ہو جاےء ـ اس کے بعد اسکو سر پر لگا لیں ـ ایک سے دو گھنٹے لگا رہنے دیں اور اسکے بعد بالوں کو دھو لیں ـ بالوں کو خشک کر کر برش کریں تو ایک ایک بال علیحدہ،  نرم وملائم اور ریشم کی طرح چمکدار نظر آےء گا ـ ایلو ویرا کا گودا اگر تازہ  لیا جاے تو اچھا ہے لیکن اگرتازہ نہ ملے تو بازار سے ایلوویرا جیل با آسانی دستیاب ہوتا ہے ـ ایلوویرا جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ روغن زیتون غذائیت فراہم کرتا ہے ـ  ہفتے میں دو بار اس ما سک کے استعمال سے بال بہت خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بہتر نشوونما بھی پاتے ہیں ـ 

error: Content is protected !!