gobi recipe in urdu

اون میں تندوری گوبھی بنانے کا طریقہ

اجزاء:

گوبھی ایک عدد، دہی ایک کپ، ادرک پیسٹ دو چمچ، لہسن پیسٹ دو چمچ، گرم مصالحہ ڈیڑھ چمچ، سرخ مرچ ایک چمچ، ہلدی ایک چوتھائی چمچ، لیموں کا رس دو چمچ، چاٹ مصالحہ ایک چمچ، ویجی ٹیبل تیل چار چمچ، نمک حسب ذائقہ

 تندوری گوبھی بنانے کی ترکیب:

گوبھی کے پھول توڑ کر دھو لیں. ایک پیالی میں تمام اجزاء لیں اور گوبھی کے پھول اس میں ڈال کر اچھی طرح سے انہیں مکس کر لیں.  میرینیشن کے لئے گوبھی کو مصالحے میں مکس کر کے دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں. اوون کو 220 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کر لیں. روسٹنگ ٹن میں گوبھی کے پھولوں کو رکھ کر اوون میں روسٹ ہونے کے لئے رکھ دیں. روسٹنگ کے دوران گوبھی کو پندرہ منٹ کے بعد پلٹنا ضروری ہے.  اوون سے نکال لینے کے بعد اس کو کسی پلیٹ میں نکال لیں اور اس پر چاٹ مسالا اور لیموں کا رس چھڑک دیں.  تندوری گوبھی کے ساتھ کھانے کے لئے دہی کی چٹنی اور پیاز پیش کریں….

error: Content is protected !!