گھریلو ٹوٹکے
تھرماس کی بو دور کرنے کا آسان طریقہ
تھرماسای یا فلاسک میں جب کوئی چیز ڈال کر کچھ دیر کے لئے رکھی جاتی ہے تو دھونے کے بعد بھی وہ بو اس میں سے نہیں جاتی ہے. یا بہت عرصے سے بند تھرماس سے بھی بو آنے لگتی ہے. آج ہم تھرماس کی بو دور کرنے کا آسان سا نسخہ بتائیں گے آپ کو.
ایک پیالی میں دو سے تین چمچ دہی اور ایک چٹکی نمک پھینٹ لیں. اب اس پھینٹی ہوئی دہی اور نمک کے آمیزے کو تھرماس اور فلاسک کے اندر ڈال کر پانچ منٹ کے لئے چھوڑ دیں. اس کے بعد سادے پانی سے کنگھلنے کے بعد صابن سے دھو لیں بدبو ختم ہو جائے گی.
سونے کے زیورات اگر کالے ہو جائیں تو
وہ خواتین جو گھر میں مسلسل سونے کا زیور مثلا گلے کی چین، یا کانوں کی بالیاں یا انگوٹھی چھلہ وغیرہ پہنے رکھتی ہیں وہ اکثر کالا ہو جاتا ہے اور یہ دیکھنے میں بھی بہت برا لگتا ہے اب اگر سنار کے پاس لے جائیں واش کرانے تو وہ بھی اتنے پیسے لے لیتا ہے کیوں نہ ہم اسے گھر میں ہی واش کر لیں.
ایک پیالی میں ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ کپڑے دھونے کا پاؤڈر، اور ایک کپ پانی ڈال کر ملائیں اور پھر جو زیور صاف کرنا ہو اسے اس پانی میں پندرہ منٹ کے لئے ڈبو کر رکھ دیں. پندرہ منٹ کے بعد کسی برش سے اسے اچھی طرح رگڑیں اور صاف پانی سے دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کر لیں.
فریزر کے گوشت کی برف پگھلانے کا آسان طریقہ
اکثر جب فریزر سے گوشت نکالتے ہیں تو اس کی برف پگھلانے میں بہت وقت لگ جاتا ہے. اور اکثر مہمان آجائے تو جلدی بھی ہوتی ہے کھانا بنانے کی لیکن برف گھلتی ہی نہی ہے.
گوشت کو فریزر سے نکالیں اور المونیم کی ٹرے میں رکھ دیں اور اس پر پانی ڈالیں گی تو گوشت جلدی گھل جائے گا.
ہرا دھنیا اور پودینہ کو تازہ رکھنے کا آسان طریقہ
صاف تولیہ لیں اور اس کو پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اب اس میں ہرا دھنیا اور پودینہ رکھ کر رول کر لیں اور اسے ایک بند شاپنگ بیگ میں رکھ کر گریج میں رکھ دیں ، کئی دنوں تک یہ محفوظ رہے گا.