دلچسپ انکشافات
پر مبنی کتاب دی سپائی کرانیکلز جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی ۔ یہ کتاب آئی ایس آئی اور را کے سابق سربراہان نے مشترکہ طور پر تحریر کی ہے۔ اس کتاب میں کئی دلچسپ انکشافات کے ساتھ ساتھ پبلک کے ذہن میں موجود کئی سوالات کے جوابات ہیں ۔
کتاب میں سرجیکل سٹرائیک ، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور دیگر ایسے کئی حساس معاملات شامل ہیں جن کے بارے میں عوام کے علاوہ خواص بھی جاننا چاہتے ہیں ۔ اس کتاب میں اس حقیقت سے پردہ اٹھایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل( ر) اسد درانی کے بیٹے عثمان درانی جن کو 2015 میں ممبئی میں گرفتار کیا گیا تھا انکو کامیابی کے ساتھ بھارتی ایجنسی را نے بازیاب کرا کے پاکستان بھیجا ۔ کتاب میں تحریر شدہ عبارت کے مطابق عثمان درانی جرمن کمپنی کے کام کے سلسلے میں بھارت کے شہر کوچی گئے تھے ۔ انکو یہیں سے واپس بھی جانا تھا مگر انکی کمپنی نے ممبئی سے انکی فلائٹ بک کی ۔ وہاں انکو حکام کے روکنے کے باوجود بھارت سے نکالنے کے راستے تلاش کئے جاتے رہے ۔ جبکہ درانی صاحب کے مطابق انکو اور انکی فیملی کو پریشانی اس بات پہ تھی کہ اگر یہ پتہ چلا کہ سابق آئی ایس آئی چیف کا بیٹا ممبئی گھوم رہا ہے تو صورتحال بگڑ سکتی ہے ۔ تاہم را کے چیف راجندر کھنہ کے تعاون سے یہ معاملہ انجام پایا ۔
کتاب میں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ، سرجیکل سٹرائیک ، نواز شریف ، حافظ سعید اور دیگر کئی موضوعات پر بھی بات کی گئی ہے اور جلد ہی یہ پاکستان میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گی ۔