سام سنگ کے سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ سے Galaxy Note10 کے طاقتور فیچر اب Galaxy S10 میں
اب پہلے سے بہتر موبائل تجربے کے لئے، پاکستان میں موجود گیلیکسی S10 کے صارفین اب نیا سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کر کے Galaxy Note10 اور 10+ کے طاقتور فیچرز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں
لاہور، پاکستان –2 اکتوبر، 2019 – Galaxy Note10 اور Note10+ طاقتور ٹولز سے بھرپور ہیں جو صارفین کی تخیل اور کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں. اب نئے سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ سام سنگ الیکٹرانکس Galaxy S10 S10+ میں یہ بہترین جدتیں متعارف کروا رہا ہے جن میں AR Doodle, ایک ویڈیو ایڈیٹر اور Windows سے انضمام کی لئے لنک بھی شامل ہیں.
سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب راۓ چنگ نے بتایا کہ ان نئے سوفٹ ویئر اپ ڈیٹس کی ریلیز کے ساتھ سام سنگ اپنے صارفین کو بہترین اور جدید ترین موبائل تجربہ فراہم کرنا چاہتا ہے. ہم مسلسل اپنے صارفین کا موبائل تجربہ بہتر بنانے میں کوشاں رہتے ہیں.
جب Galaxy S10 کے صارفین اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کر لیں گے تو انھیں پتا چلے گا کہ ان کے کیمرے پہلے سے بہتر ہو گیا ہے. اس اپ ڈیٹ کے ساتھ کمرے کا Night Mode اب سامنے کے کمرے لئے کبھی چلے گا، یعنی اب آپ اندھیرے میں واضح تصویریں لے سکتے ہیں. اس کے ساتھ سپر سٹیڈی ویڈیو سٹیبلائزیشن اور AR Doodle اور لائیو فوکس ویڈیو ریکارڈنگ جیسے Galaxy Note10 کے فیچرز بھی شامل ہیں. یہ دونوں ٹولز صارفین کو اپنی بنائی گئی ویڈیوز کو مختلف انداز میں ایڈٹ اور پیش کرنے کے قبل بناتے ہیں.
اس کے علاوہ اپ ڈیٹ میں کمپیوٹر کے لئے Samsung DeX کے لئے سپورٹ بھی شامل ہے. یہ اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے پر سام سنگ صارفین Samsung DeX کو بآسانی اپنے پی سی یا میک پر صرف ایک Galaxy S10 کو اپنے کمپیوٹر سے USB کیبل سے منسلک کر سکتے ہیں. مزید برآں لنک ٹو ونڈوز بھی اپ ڈیٹ کا حصّہ ہے یعنی Galaxy S10 کے صارفین اپنےفون کو بغیر کیبل کے ونڈوز 10 سے منسلک کر سکتے ہیں اور اپنے فون کے مندرجات بآسانی دیکھ سکتے ہیں اور پیغامات بھیج اور وصول کر سکتے ہیں اور اپنی تصویریں بھی اپنے کمپیوٹر پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں.