Fish Soup Recipe

نمکین مچھلی اور پھلی کا سوپ بنانے کا طریقہ

Fish Soup Recipe

سیاہ اور سفید پھلیاں ہم وزن 450 گرام لے لیں، سفید پیاز  2عدد باریک کاٹ لیں،  لہسن کے جوئے 5 عدد کوٹ لیں، زیتون کا تیل: 4  چمچ، سفید زیرہ: ڈیڑھ چمچ(کوٹ لیں)، دودھ : پانچ سو ملی لیٹر ، مرغی کی یخنی: تین لیٹر، میٹھا کدو: چھ سو گرام ( اسے چھیل کر چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، سبز دال: 130 گرام، باسمتی چاول: 130 گرام، خشک نمکین مچھلی: 900 گرام (درمیانے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، مٹر: 120 گرام، ابلے انڈے: 4 عدد، دھنیا اور ہالا پنو مرچ باریک کاٹ لیں، سرخ مرچ پاؤڈر اور لیموں کا رس حسب ذائقہ،

مچھلی اور پھلی کا سوپ بنانے کا طریقہ

آپ نے جب سوپ بنانا ہو تو ایک رات پہلے پھلیوں اور خشک نمکین مچھلی کو سادے پانی میں بھگو کر رکھ دیں. مچھلی کو بھگونے اور سوپ تیار کرنے کے دوران اس کا پانی تین بار تبدیل کرنا ضروری ہے. اب پھلیوں کو 20 سے 25منٹ ابال لیں اور چھان کر الگ رکھ لیں. ایک دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور ہلکی آنچ پر پیاز بھون لیں. پیاز نرم اور گلابی ہو جائیں تو اس میں لہسن ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ لہسن کی خوشبو آنے لگے. اب اس میں سفید زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں. اب اس میں دودھ، اور آدھی مرغی کی یخنی، اور ابلی ہوئی پھلیاں شامل کر کہ چمچ چلاتی رہیں. ان چیزوں کو 30 سے 35 منٹ تک پکانا ہے. آدھے گھنٹے بعد اس میں کدو کے چوکور ٹکڑے، دال اور چاول شامل کر کے اچھی طرح ملائیں اور نمکین مچھلی کے ٹکڑے اور مرغی کی بقیہ یخنی بھی شامل کر دیں. اب مزید 15 سے 20 منٹ اسے پکائیں. ابلے ہوۓ مٹر اس میں ڈال کے پانچ منٹ تک اسے اور پکائیں. نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ استعمال کریں.

 اب مچھلی کے ٹکڑے سوپ سے باہر نکال کر اس کے ریشے بنا کر دوبارہ سوپ میں شامل کریں. اب سوپ پیالے میں نکال لیں. اس کے اوپر ہالا پینو مرچ، تازہ ہرا دھنیا اور ابلے ہوۓ انڈوں کے ٹکڑے شامل کریں اور حسب ذائقہ لیموں کا رس اور زیتون کا تیل بھی شامل کر سکتے ہیں. نمکین مچھلی کا نمکین سوپ تیار ہے. یہ سوپ آٹھ سےدس افراد کے لئے کافی ہے.

error: Content is protected !!