Facebook Updates in Urdu

فیس بک لایا کنواروں کے لئے خاص فیچر

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی ماک زکربرگ ویب سائیٹ پہ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہے ہیں جس کے مطابق فیس بک اب فیس بک باقاعدہ طور پہ ڈیٹنگ بزنس کرے گا ۔ اس بات کا اعلان کمپنی کے سی ای او نے یکم مئی کو باقاعدہ طور پر ایک کانفرنس میں کیا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ وہ لگ بھگ دو سو ملین سنگل لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچائیں گے ۔ اس کے لئے انہوں نے پرائیویسی پالیسی ترتیب دی ہے جس کے تحت فیس صارف کے دوستوں میں سے ڈیٹنگ پروفائل کی تفصیلات کوئی نہیں دیکھ سکے گا ۔ فیس بک صارفین جو اس کو استعمال کرنا چاہیں گے انکا صرف پہلا نام نظر آئیگا اور انکا پرسنل ڈیٹا بالکل محفوظ اور پوشیدہ رہے گا ۔ پاکستان جیسے ممالک جنکی تعلیم کی شرح پہلے ہی بہت کم ہے ، یہ بجا طور پر ایک خطرے کی گھنٹی ہے ۔ پاکستان میں عوام نے انٹرنیٹ اور خاص طور پر فیس بک کا بہت ہی غلط استعمال کیا ہے خاص طور پر نئی نسل نے اسکو صرف منفی کاموں میں استعمال کیا ہے اور سماجی رابطوں کی آڑ میں پہلے ہی ڈیٹنگ جیسی معاشرتی بیماریوں میں اضافہ کیا ہے ۔ چنانچہ اس مقصد کے لئے حکومت کو ایسے اقدامات کرنا ہونگے جس سے معاشرے کو کم سے کم نقصان پہنچے ۔

error: Content is protected !!