eyeliner tips in urdu

آنکھوں کو خوبصورت کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

” آئی لائنر” کے مختلف انداز

خوبصورت آنکھوں میں لگا ہوا خوبصورتی سے آئی لائنر آپ کی آنکھوں کو مزید پر کشش بنا دیتا ہے. آئی لائنر ہو یا کاجل ….آنکھوں کو سجانے کے لئے مہارت کو ہونا بہت ضروری ہے. میک آپ کرنا ایک فن ہے اور اس فن کو سمجھنے والی ایک خاتون نے کہا ہے کہ ” اس لڑکی سے تاخیر کی وجہ نہیں پوچھنی چاہئے جس کی آنکھوں پر پرفیکٹ آئی لائنر لگا ہوا ہو.

آئی لائنر…آنکھیں بند کریں اور پلکوں کے ساتھ ساتھ کاجل کی ایک لکیر بنا لیجیے. ایک لائنر لگا لینے سے آپ کی شخصیت میں نکھار آجائے گا لیکن شرط یہ ہے کہ لائنر بلکل سیدھا لگا ہونا چاہئے کیوں کہ جس طرح صحیح لائنر لگنے سے شخصیت میں نکھار آ سکتا ہے ایسے ہی ٹیڑھا لائنر آپکی لک بگاڑ بھی سکتا ہے.

سیاہ لائنر…..سب سے خاص نہیں ہے اس کے علاوہ نیلا، سفید، گلابی، سبز، آسمانی، اور کتھئی رنگ کا آئی لائنر خاص اہمیت رکھتا ہے. سیاہ لائنر میک اپ کٹ کا ضروری حصہ ہے لیکن یہ ہمیشہ بہترین انتخاب نہیں رہ سکتا.  پہلے بلیک اسموکی میک اپ ان تھا اور اب اسموکی میک اپ میں کتھئی آئی شیڈ اور کتھئی لائنر استعمال کیا جا رہا ہے. ان کے علاوہ آئی لائنر کے لئے بولڈ شیڈز، گلوس لائنر بھی مقبول ہیں. آپ نے بس اس بات کا دھیان رکھنا ہے کہ جو بھی رنگ آپ منتخب کریں گی آپ اس کو بھرپور اعتماد سے اپنائیں رسک لینے سے گھبرائے نہیں.

لائنر کے لییرنگ کا انتخاب کیسے کیا جائے؟

میک اپ ماہرین کے مطابق، آئی لائنر کا انتخاب کرتے وقت آپکو اپنا رنگ، آنکھوں کے رنگ، اور عمر کو مد نظر رکھنا بہت ضروری ہے.  آنکھیں بڑی ہیں یا چھوٹی ہیں یہ بات بھی لائنر لگاتے وقت مدنظر رکھنی ہے. اگر آپ آئی لائنر کا تاثر زیادہ گہرا چاہتے ہیں تو اسے آئی شیڈو سے میچ کر کے لگائیں. فاونڈیشن لگاتے وقت یہ کوشش ہوتی ہے کہ بیس بہترین ہو اور گرمی یا سردی اس پر اثر انداز نہ ہو لیکن آئی میک اپ کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے.  لائنر کے بہترین رزلٹ کے لئے بہتر ہے کہ لیکوڈ، جیل یا پینسل آئی لائنر استعمال کرنے کے بعد اس پر ہم رنگ آئی شیڈو یا براؤ آئی شیڈو کی ایک تہ بھی لگا دیں، یوں آئی لائنر خراب نہیں ہوگا اور دیر تک اس کا تاثر قائم رہے گا.

آئی لائنر پر گلیٹر

گہرے شیڈ کا آئی لائنر لگانے کے بعد اس پر سنہری یا سلور رنگ کا گلیٹر لائنر لگائیں اس سے آپ کی آنکھیں روشن اور بڑی محسوس ہوں گی.

آئی لائنر ونگ بنانا

آجکل آئی لائنر کے ساتھ ونگ لائنر اسٹیمپ بھی دستیاب ہیں، اس کی مدد سے بہترین ونگ بنانا مشکل نہیں ہے. اس کے لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ آنکھ بند کر کے پلکوں کے ساتھ ایک باریک لکیر بنائیں لیکن یاد رکھیں کہ لکیر کا سیدھا ہونا ضروری نہیں ہے اس کو لائنر کی چوڑائی کے مطابق رکھیں.  قدرتی لک حاصل کرنے کے لئے لوئر آئی لائنر لگانا بہتر ہے. آنکھ کے اندرونی کونے سے بیرونی کنارے تک لائنر کی لکیر متوازن کرنے کے بعد بیرونی کنارے پر ایک ونگ بنا دیں.  آنکھ کے بیرونی کنارے پر سمندر کی لہر سے مشابہ لکیر ہی ونگ آئی لائنر کہلاتی ہے.  اس حوالے سے اوربہت سے انداز بھی پسند کئے جاتے ہیں جن میں کیٹ آئی، ڈبل آئی لائنر، کلاسک لک، ریورس آئی لائنر، فنکی سٹائل خاص قابل ذکر ہیں.

آئی لائنر ونگ میں نیا انداز

میک اپ کی دنیا میں روز بروز نئے سٹائل رونما ہو رہے ہیں اور لڑکیاں انہیں بہت تیزی سے اپنا بھی رہی ہیں معروف میک اپ آرٹسٹ نے جیسے ہی آنکھوں پر آئی لائنر کو الٹے انداز میں لگا کر سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں ہر طرف اس کی شہرت ہو گئی آپ بھی اس کو لگا سکتی ہیں.  آئی شیڈ لگائیں اور آئی لائنر لگانے کے لئے جیل آئی لائنر کا انتخاب کیجئے.  عام طور پر ہم آئی لائنر کے سرے پر ایک پر سا بنا دیتے ہیں اس نئے انداز میں یہ پر آپ کو پھیر کر کان کی جانب نہیں بلکہ اس کے مقابل کنارے آنکھ کے اندرونی کونے پر بنانا ہے.  سوشل میڈیا پر مقبول اس نئے انداز کو ریورس ونگ آئی لائنر کہا جاتا ہے. رات اور دن کے میک اپ پر مختلف رنگ استعمال ہوتے ہیں. دن میں کسی سیاہ یا نیلے رنگ کا لائنر لگایا اور پھر رات کی تقریب میں شریک ہونے کے لئے اسی لائنر پر سنہری گلیٹر لگا لیا جائے تو آئی شیڈ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی ہے.

 ڈبل آئی لائنر

اس میں ایک لکیر اوپر اور ایک لکیر نیچے ہوتی ہے…..یوں چہرے پر سب سے پر کشش، آنکھیں نظر آنے لگتی ہیں. ڈبل آئی لائنر کے لئے آپ دو مختلف رنگ بھی استعمال کر سکتی ہیں جو خواتین چاہتی ہیں کہ ان کا آئی لائنر دو یا تین گھنٹے قائم رہے انہیں چاہئے کہ پینسل یا لیکویڈ لائنر کی بجائے جیل آئی لائنر استعمال کریں دیر پا قائم رہنے کے ساتھ ساتھ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ میٹ ہے اور تیزی سے سیٹ ہو جاتا ہے……

error: Content is protected !!