energy drink ingredients

انرجی ڈرنک بنانے کے لئے دودھ میں یہ چیز شامل کریں.

ہلدی بہت مفید چیز ہے، اس کا شمار ان مصالحوں میں کیا جاتا ہے جو صحت کے لئے بہت مفید سمجھے جاتے ہیں. اگر کسی کو کوئی چوٹ لگ جائے تو فورا اسے دودھ کے ساتھ ہلدی پلانے کا مشورہ دیا جاتا ہے. اور یہ ٹوٹکہ سالہا سال سے ہماری دادیوں اور نانیوں کا آزمودہ ہے. ہلدی دودھ کو انرجی ڈرنک مانا جاتا ہے. ہلدی دودھ کے کچھ فوائد:
ہلدی اینٹی سیپٹک، اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی الرجی جیسی خصوصیات کی حامل ہے. ہلدی دودھ پینے سے ہڈیوں کی تکلیف سے بھی نجات مل جاتی ہے. اس کے استعمال سے الرجیز یا جلد کے انفیکشن کی روک تھام بھی کی جا سکتی ہے. رات کو سونے سے پہلے دودھ پینا بیحد ضروری ہے، اس سے نیند بھی بہتر آتی ہے. اور اگر اسے ہلدی کے ساتھ پیا جائے تو یہ بڑھتی عمر کے اثرات سے تحفظ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا. ہلدی دودھ پینے سے کوئی بھی زخم جلدی ٹھیک ہو سکتا ہے.زیادہ تر لوگ اسے چوٹ لگنے آپریشن یا بیماری کے بعد جلد بہتر ہونے کے لئے استعمال کرتے ہیں. تو آج ہی اپنے دودھ کے گلاس میں چٹکی بھر ہلدی شامل کریں.

error: Content is protected !!