پاکستان میں گزشتہ برسوں میں متعارف ہونے والے کئی ٹرانسپورٹ منصوبہ جات میں سی ایک بالکل جدید طرز کا منصوبہ ایز بائیک اپنی افتتاحی تقریب کے مرحلے سے گزرنے کے بعد ترقی کی منازل طے کر نے کا خواہاں ہے – اس منصوبے کا افتتاح 15 اکتوبر 2020 کو وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام، سید امین الحق نے کیا – انہوں نے اعلان کیا کہ ایز بائیک اپنی طرز کی پہلی پبلک ٹرانسپورٹ ہے جو کہ عوام کی آسانی کے لئے بنائی گئی ہے اور خاص طور پر ورکنگ لیڈیز کی آسان آمدورفت کے لیے یہ بہت اچھی ہے – علیحدہ طرز کی اسلیے کہ یہ الیکٹرک موٹر سائیکل ہے اور ایندھن نہیں لیتی – اس میں ایندھن کی بجائے بجلی استعمال ہوتی ہے اور یہ میٹرو کے سٹینڈرڈ کے قریب ترین سٹاپوں پر دستیاب ہو گی – وزیر سید امین الحق نے کہاکہ اس کی بکنگ اور پیمنٹ کا سارا طریقہ کار موبائل ایپ کے ذریعے ہو گا کہ اور پانچ روپے فی منٹ اور پانچ روپے رجسٹریشن کے حساب سے پیمنٹ ہو گی – انہوں نے کہا کہ ابھی یہ سروس صرف اسلام آباد راولپنڈی جڑواں شہروں میں شروع کی جائے گی لیکن اسکے بعد ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی کی جائے گی –