دنیا کے دلچسپ قوانین

دنیا کے دلچسپ قوانین

جس طرح کسی آفس کے یا کسی محکمے کے کچھ اصول و ضوابط ہوتے ہیں اسی طرح ہر ملک نے اپنی عوام کے لیۓ کچھ قانون بنائے ہیں اور ان قانون پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے کیوں کہ یہ قانون ہماری ہی بھلائی کا لیۓ بنائے گے ہیں اسی طرح انکو توڑنے پر بھی کچھ سزائیں یا جرمانہ لگایا جاتا ہے .ان قوانین پر عمل پیرا ہونا ہمارا اولین فرض ہے .آج ہم آپکو دنیا کے مختلف ملکوں کے عجیب و غریب قانون کے بارے میں بتائیں گے کہ جن کا پتا انکو توڑنے کے بعد لگتا ہے .
1- برطانیہ میں خط پر ملکہ برطانیہ کی تصویر والا ٹکٹ الٹا چپکانا غیر قانونی ہے ایسا کرنے پر آپکو جیل بھی ہو سکتی ہے.
2 – برطانیہ کے قانون کے مطابق ہاؤس اف پارلیمنٹ کے اندر فوجی وردی کے ساتھ داخل ہونا غیر قانونی ہے .ہاؤس اف پارلیمنٹ کے اندر مرنا جرم ہے ،اگر یہاں کسی کی موت ہو جائے تو شاہی اعتبار سے وہ اسٹیٹ تدفین کا حقدار ہوگا.
3 – ساموا کی ریاست میں بیوی کی سالگرہ کا دن بھولنا غیر قانونی ہے.
4 – میلان کا قانون ہے کہ اپ کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہنی چاہے صرف کسی کی موت یا کوئی حادثہ کی صورت میں اپ مسکرا نہی سکتے.
5 – برطانیہ میں اپ کسی کے گھر جانے پر بار بار دستک نہیں دے سکتے ورنہ آپکو جرمانہ ہو سکتا ہے.
6 – برطانیہ میں قطار توڑ کہ آگے بڑھنا منع ہے .
7 -25 دسمبر کرسمس پر برطانیہ میں قیمہ کھانا منع ہے.
8 – برطانیہ میں لائسنس کے بغیر ٹیلی ویژن رکھنا جرم ہے.
9 – برطانیہ میں پارک یا کسی بھی باغ کی گھاس خراب کرنا منع ہے.
10- برطانیہ میں کا رپٹ اور ڈور میٹ کو جھاڑنے پر پابندی ہے ڈور میٹ صبح آٹھ بجے سے پہلے جھاڑ سکتے ہیں .اس کے بعد غیر قانونی ہے .
11۔ برطانیہ میں سڑکوں پر بے ہودہ گانا گانا یا پرفارمنس دکھانا بھی خلافِ قانون ہے۔
12 – جرمنی میں شاہراہ آٹو بان پرسینڈل یا چپل پہن کر ڈرائیونگ کرنا جرم ہے.
13 ۔ اٹلی کے شہر وینس میں سینٹ مارک اسکوائر پر کبوتروں کو دانا ڈالنا جرم ہے۔ اس کا مقصد کبوتروں کی تعداد کم کرنا ہے اور تاریخی عمارات کو نقصان سے بچانا ہے۔
14 ۔ جرمنی کی شاہراہ “آٹو بان” پر گاڑی کا پٹرول ختم ہونے پر آپکو جرمانہ ہو سکتا ہے اس لیۓ پٹرول فل کر کے نکلیں .
15 ۔ امریکہ کی ریاست ٹینیسی میں اگر اپ ڈرائیونگ کرتے ہونے سو جایں تو یہ جرم ہے .
16 – واشنگٹن میں کوئی اگر خود کو دولت مند والدین کی اولاد ظاہر کرے تو یہ بھی جرم ہے .
17 ۔ بارسلونا میں شہر کی سڑکوں اور گزرگاہوں پر تھوکنا غیر قانونی ہے۔
18 ۔ یونان میں اونچی ہیل کی سینڈل پہن کر تاریخی مقامات کا دورہ کرنا غیر قانونی ہے۔
19 – ہونولولو ہوانی میں غروب آفتاب کے وقت گا نہ گانا جرم ہے .
20 – ورجینیا میں اگر اپ پکنک پر ساحل سمندر جایں تو وہاں پر شائستہ انداز میں بات چیت کرنا ضروری ہے ،گلی گلوچ کرنا جرم ہے .
21 ۔ اس کے علاوہ برونائی، ملائشیا اور انڈونیشیا میں بدبودار پھل بس، ہوٹل یا ہوائی اڈے پرکھانا جرم ہے۔
22 – آسٹریلیا میں اس جانور کا نام لینے پر پابندی ہے جسے اپ دوپہر یا رات کے کھانے میں کھانا چاھتے ہیں.
23 – ڈنمارک میں سردیوں میں دن کے وقت گاڑی کی ہیڈ لائٹس تیز رکھنا جرم ہے .
24 ۔ برازیل میں اگر کوئی کار ایکسیڈنٹ میں مارا جاتا ہے تو اس کا شراب پینے کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے۔
25 -اسی طرح ہوٹل میں کھانا کھاتے وقت اپ جب تک بل ادا نہی کرینگے جب تک اپکا پیٹ بھر نہی جاتا . ۔
26 ۔ وکٹوریہ میں الیکٹریشن کا لائسنس نہ ہونے پر گھر کا بلب تبدیل کرنا جرم ہے۔
27 ۔ کینیڈا میں کرنسی ایکٹ کے تحت دکاندار کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ ریز گاری لینے سے انکار کر سکتا ہے۔
28 ۔ سنگا پور میں چیونگم چباناقانونی طور پر جرم ہے۔
29 ۔ تھائی لینڈ میں تھائی کرنسی ‘بھات’ پر موجود بادشاہ کی تصویر پر کھڑا ہونا غیر قانونی ہے۔
30 ۔ الاسکا میں اپنے کتے کو گاڑی کی چھت پر بیٹھا کر سفر کرنا جرم ہے۔
31 ۔ سپین میں قانون کے مطابق اگر آپ کو نظر کی عینک لگی ہے تو ایک عینک آپ کی گاڑی میں بھی ہونی چاہیئے۔
32 ۔ سائپرس میں گاڑی چلاتے ہوئے آپ پانی پیتے ہوئے بھی پکڑے گئے تو جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔
33 ۔ روس میں گندگی سے اٹی کار چلانا جرم ہے۔
34 ۔ برازیل میں اگر کوئی کار ایکسیڈنٹ میں مارا جاتا ہے تو اس کا شراب پینے کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے۔
35 ۔ جنوبی افریکہ میں جانوروں کا سڑک پر سے گزرنے کے لئے اپنی گاڑی روکنا لازمی ہے۔
36 ۔ اس کے علاوہ برونائی، ملائشیا اور انڈونیشیا میں بدبودار پھل بس، ہوٹل یا ہوائی اڈے پرکھانا جرم ہے۔
37- اسی طرح برما میں انٹرنیٹ حاصل کرنے والے کو جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.

error: Content is protected !!