diet plan for weight loss

وزن گھٹائیں گارنٹی کے ساتھ

یہ ڈائٹ بنیادی طور پر کم کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہے جو کہ کیمیائی اعتبار سے ایسے اجزاء کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جو سب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جلدی وزن گھٹانے میں اپنا فعال کردار ادا کرتے ہیں اعر جسم میں میٹابولزم کے عمل میں تیزی لے کر آتے ہیں – اس ڈائٹ کی کامیابی کا راز اسی میں ہے کہ اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ورنہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے – 

 ڈائٹ کے اصول و ضوابط :

1  کافی کی جگہ کچھ نہیں لیا جاسکتا نہ ہی کافی کو چھوڑا جا سکتا ہے- کافی کے تین کپ ایک دن میں ضرور لینا ہیں – 

2  ہول گندم 🌾 ڈبل روٹی استعمال کریں اگر نہ میسر ہو تو بران بریڈ لیں-

3  گوشت 🥩 ہمیشہ چکنائی سے پاک ہونا چاہیے اور اسکو آپ قیمہ، گرل، بیک اور ابلی ہوئی شکل میں بھی لے سکتے ہیں – 

4  دودھ اور چینی بالکل منع ہے آپ سٹیویا یا مصنوعی میٹھا استعمال کر سکتے ہیں – 

5  مصالحہ جات ہر قسم کے استعمال کیے جا سکتے ہیں مثلاً لیموں، لہسن، ادرک، پیاز اور ریڈی میڈ مصالحہ جات – 

6  فروٹ سلاد کا مطلب ہے؛ امرود، سیب یا ناشپاتی؛ یعنی ان میں سے ایک – 

7  کم سے کم دو لٹر پانی روزانہ پینا ہو گا – 

8   کیچپ بالکل نہیں صرف ساسز 

9  حسب خواہش کا مطلب ہے گوشت میں زیادہ سے زیادہ 200 گرام اور بریڈ میں دو سے تین سلائس – 

10  ورزش کی ضرورت نہیں – 

11  خواتین کی ماہواری مکمل ہونے کے بعد یہ ڈائٹ کرنا بہتر ہے – 

12  یہ صرف ان لوگوں کے لیے جو کم از کم سات کلو سے زیادہ وزن کم کرنا چاہتے ہیں – نہ حاملہ خواتین کے لئے اور نہ ہی دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے ہے – 

ڈائٹ پلان

پہلا دن 

ناشتہ : ایک کپ بلیک کافی- سوئیٹنر کے ساتھ بھی لی جا سکتی ہے _

لنچ : دو انڈے، پالک حسب خواہش 

ڈنر : سرخ گوشت حسب خواہش 

دوسرا دن 

ناشتہ : بران بریڈ کے سلائس ( 1 – 3) بلیک کافی 

لنچ : 90 گرام گوشت اور ہرا سلاد (کھیرا اور بند گوبھی) 

ڈنر : چکن حسب خواہش 

تیسرا دن 

ناشتہ : بران بریڈ یا  گندم بریڈ (1-3) سلائس اور بلیک کافی 

لنچ : 2 انڈے، 1 ٹماٹر، 1 کپ سبز پھلیاں 

ڈنر : 90 گرام چکن اور ایک باؤل ہری سلاد 

چوتھا دن 

ناشتہ : پہلے جیسا 

لنچ : ایک کپ گاجر ابلی یا کچی، 35 گرام پنیر 

ڈنر :1 کپ فروٹ سلاد، 200 گرام سادہ دہی 

پانچواں دن 

ناشتہ : ایک کپ گاجر اور ایک لیموں بلیک کافی میں 

لنچ : 90 گرام مچھلی یا چکن اور ایک ٹماٹر 

ڈنر : 90 گرام سرخ گوشت اور ہری سلاد 

چھٹا دن 

ناشتہ : سلائس (1_3) بلیک کافی 

لنچ : چکن حسب خواہش 

ڈنر : 2 انڈے اور ایک کپ گاجر 

ساتواں دن 

ناشتہ : لیمن ٹی گرم پانی میں 

لنچ : سرخ گوشت اور فروٹ حسب خواہش 

ڈنر : کم کاربوہائیڈریٹس میں آپ جو بھی چیز چاہتے ہوں بے شک جو اس مینو میں نہ بھی ہو 

آٹھواں دن 

ناشتہ : بلیک کافی حسب خواہش 

لنچ: 2 انڈے اور پالک حسب خواہش 

ڈنر : سرخ گوشت حسب خواہش

  نواں دن 

ناشتہ : کافی اور بریڈ اسی طرح (1-3) سلائس 

لنچ : 90 گرام سرخ گوشت اور ایک باؤل ہری سلاد 

ڈنر : چکن حسب خواہش 

دسواں دن 

ناشتہ :  ایسا ہی جیسے پچھلے دن 

لنچ : 2 انڈے 1 ٹماٹر اور ایک باؤل ہری سلاد 

ڈنر: چکن 90 گرام اور ساتھ ہری سلاد 

  گیارہواں دن 

ناشتہ : پچھلے دن جیسا 

لنچ : 1 کپ گاجر اور 35 گرام پنیر 

ڈنر : ایک کپ فروٹ سلاد اور 200 گرام دہی سادہ 

بارہواں دن 

ناشتہ : ایک کپ گاجر اور ساتھ میں لیمن جوس 

لنچ : 90 گرام مچھلی یا چکن اور ایک ٹماٹر 

ڈنر : سرخ گوشت اور ایک باؤل ہری سلاد 

تیرہواں دن 

ناشتہ : بلیک کافی اور بران بریڈ 

لنچ : ٹماٹر اور چکن حسب خواہش 

ڈنر : 2 انڈے اور ایک کپ گاجر 

ضروری ہدایات برائے ڈائٹ پلان  

مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے اس پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے ورنہ وزن کبھی کم نہ ہو گا – متبادل چیزیں استعمال نہیں ہو سکتیں- زیادہ سے زیادہ یہ کہ آپ بند گوبھی کی جگہ کھیرا استعمال کر سکتے ہیں یا پھر سیب کی جگہ امرود – شہد قطعی طور پر منع ہے – کافی کا متبادل نہیں ہے وہ ضرور استعمال کرنا ہو گی – 

error: Content is protected !!