گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے چار مریض زندگی کی بازی ہار گئے ـ ڈاکٹرز کے مطابق ڈینگی سے ہونے والی اموات کی یہ شرح نقصان دہ حد تک زیادہ بتائی جاتی ہے ـ راولپنڈی میں پچھلے ایک ہفتے سے ڈینگی کا پھیلاو کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جن میں احتیاطی تداپیر سے پبلک کو آگاہ کرنے کے علاوہ ڈاکٹروں کی معمول سے زیادہ ڈیوٹیاں لگاے جانا بھی شامل.ہے ـ اس کے باوجود یہ مرض کافی خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے ـ
راولپنڈی کے بعد یہ صورتحال اب لاہور کی طرف بھی رخ کرنے کو ہے کیونکہ لاہور میں بھی ایک نوجوان کی ڈینگی بخار کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ٹوٹل مریضوں کی تعداد ۲۲ بتائی جا رہی ہے ـ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہء صحت کے ساتھ ساتھ عوام کو خود بھی مستعد رہنا پڑے گا اور اسی لیے محکمہء صحت نے پبلک سروس میسجز جاری کیے ہیں تاکہ کم سے کم نقصان ہو سکے ـ