CyberKnife Machine in pakistan

کینسر کا علاج اب نہ ممکن نہیں جدید روبوٹ کامیاب طریقۂ علاج

کینسر کبھی ایک موزی مرض سمجھا جاتا تھا، مگر اب اس کا علاج بھی ڈھونڈ لیا گیا ہے. جناح ہسپتال میں یوں تو بہت سی بیماریوں کا علاج ہے مختلف ڈپارٹمنٹس بنے ہوۓ ہیں. لیکن ایک بیماری ایسی ہے کہ جس کا علاج جناح ہسپتال کے علاوہ اور کہیں نہیں ہے.
جی ہاں! کینسر کا علاج اب جناح ہسپتال میں ہے اور وہ بھی بلکل مفت، یہ ایسا جادوئی علاج ہے جو چند گھنٹوں میں مریض کو اس جان لیوا بیماری سے چھٹکارا دلا دیتا ہے. س میں نہ تو مریض کی سرجری ہوتی ہے اور نہ ہی مریض کو کوئی تکلیف یا پریشانی ہوتی ہے. اس علاج کی ایک خاص بات یہ ہے کہ پچاس لاکھ کے اس علاج پر مریض کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوتا ہے.
سائبر نائف کیا ہے؟
سائبر نائف ہی وہ طریقہ علاج ہے جس سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں، یہ ایک ایسا روبوٹ ہے جو ٹیومر کا جڑ سے خاتمہ کر دیتا ہے. سائبر نائف سے ایک وقت میں بارہ سو اینگل سے شعائیں نکلتی ہیں جس کے با عث ٹیو مر کا شکار ریڈیو سرجری سے زیادہ آسان اور محفوظ ہوتا ہے. اور یہ ننانوے فیصد تک کامیاب ہے. اب آپ کو علاج کے لئے نہ کسی انتظار کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی سفارش کی، ڈاکٹرز کے مطابق سٹیج ون اور ٹو کے کینسر کے مریضوں کا علاج سائبر نائف سے ممکن ہے. مریض کی آنکھوں کے سامنے روبوٹ اپنا کام سر انجام دیتا ہے اور چند ہی گھنٹوں میں مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھر پہنچ جاتا ہے. یہ علاج ہے تو حیران کن مگر اس ادارے کا قیام بھی کسی معجزے سے کم نہیں ہے. سات سال پہلے ایک پاکستانی کا امریکہ میں سائبر نائف کے زریعے کامیاب علاج ہوا، کامیاب ہونے والے نوجوان نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ وہ یہ طریقہ علاج پاکستان میں بھی لے جانا چاہتا ہے اَور اس نے چالیس کروڑ روپے سے زائد کے روبوٹ سائبر نائف پاکستان لانے کا فیصلہ کیا، اپنی اس خواہش کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے پاکستان ایڈ اینڈ فاونڈیشن سامنے آئی اور اسی طرح مدد کرنے والوں کی ایک لمبی قطار بن گئی، آخر میں جب سات آٹھ کروڑ کی کمی ہو گئی تو ایدھی صاھب نے وہ رقم دینے کا فیصلہ کیا مگر ان کا ایک سوال تھا کہ ” کیا اس سے غریبوں کا علاج مفت ہو سکے گا؟
اور غریبوں کے مفت علاج کے لئے انہوں نے یہ رقم عطیہ کر دی. پانچ سال کے دوران پانچ ہزار افراد نے سائبر نائف سے اپنی زندگی کو محفوظ کیا، ان میں بیرون ملک سے آنے والے بھی شامل ہیں. پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں سائبر نائف سے پچاس لاکھ کاعلاج مفت کیا جاتا ہے. دنیا میں صرف ڈھائی سو سائبر روبوٹ ہیں. اس ادارے میں دن بدن ٹیکنالوجی میں اضافہ ہو رہا ہے اب اس میں بیٹ اسکین مشین بھی نصب کر دی گئی ہے. جناح ہسپتال کا سائبر روبوٹ انسان کو یہ بھی سکھا رہا ہے کہ جب ارادے مظبوط ہوں تو ایک روبوٹ بھی معجزہ دکھا دیتا ہے. نفسہ نفسی کے اس دور میں یہ روبوٹ کینسر سے سسکتے انسانوں کو نئی زندگی دے رہا ہے.

error: Content is protected !!