چائینیز اسپرنگ رائس

چائینیز اسپرنگ رائس

گاجر: ایک کپ، بند گوبھی ایک کپ، ادرک باریک کٹا ہوا: ایک چمچ، لہسن باریک کٹا ہوا: پانچ جوئے، سبز پیاز باریک کٹی ہوئی: آدھا کپ، بانس کی ٹہنی ایک کپ(باریک کاٹ لیں)، سفید مشروم آدھا کپ(ٹکڑے کاٹ لیں)، تل کا تیل دو چمچ، چکن: آدھا کلو، چینی ایک چمچ، سویا سوس دو چمچ، چائینیز رائس سرکہ ایک چمچ، سفید مرچ ایک چمچ(پسی ہوئی)، اسپرنگ رول پیسٹری حسب ضرورت، کارن فلور پانچ چمچ، پانی حسب ضرورت،  تیل (تلنے کے لئے) حسب ضرورت

چائینیز اسپرنگ رائس بنانے کی ترکیب

گاجر چھیل کر اس کے باریک ٹکڑے کاٹ لیں. بند گوبھی، سبز پیار، ادرک، اور لہسن علیحدہ علیحدہ چوپ کر لیں. مشروم اور بانس کی ٹہنی کو باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں. فرائی پین میں دو چمچ تل کا تیل گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کو دو سے تین منٹ تل لیں. چکن کے ٹکڑوں کو اس میں ڈال کر دس منٹ تک بھونیں کہ چکن ہلکا سنہرا ہو جائے. اس کے بعد اس میں باریک کٹی گاجر، بانس کی ٹہنی، چینی، سویا سوس، تل کا تیل، رائس سرکہ، سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور پھر بندگوبھی سبز پیاز اور مشروم بھی اس میں ڈال دیں. اسپرنگ رول بنانے کے لئے مرکب تیار ہے. رول ریپر میں مرکب رکھیں اور رول بنا لیں. رول کے کنارے چپکانے کے لئے بیسن اور پانی کا پیسٹ استعمال کریں. ایک پین میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ میں رول کو تل لیں. تیار ہونے پر چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں.  

error: Content is protected !!