چکن ریشمی ہانڈی

چکن ریشمی ہانڈی

بون لیس چکن :  ایک کلو، کریم : آدھا کپ۔ مکھن : چار اونس، آئل: دو بڑے چمچ، لہسن پیسٹ : ایک چھوٹا چمچ،  ادرک پیسٹ: ایک چھوٹا چمچ، ہری مرچ: دو، ہرا دھنیا : گارنش، نمک:  حسب ذائقہ، کالی مرچ : حسب ذائقہ،  سفید مرچ : ایک چھوٹا چمچ

چکن ریشمی ہانڈی بنانے کی ترکیب

چکن کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور دھو کر خشک کر لیں- دوسری طرف کڑاھی میں آئل گرم کر لیں- اس میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں- جب یہ بھن جائے تو اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال کر پکنے کے لیے رکھیں- دس منٹ بعد جب گوشت پانی چھوڑ جاے تو آنچ تیز کر کے اچھی طرح سے فرائی کریں – جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں مکھن، نمک اور مرچ  ڈال کر ڈھکن بند کر دیں – پندرہ منٹ بعد اس کو کھولیں تو مکھن پگھلا ہوا ہو گا – اس پر کریم انڈیل دیں اور پانچ منٹ تک دم پر رکھ دیں- زیادہ نہیں پکانا ورنہ کریم کی چکنائی نکل جائے گی – پانچ منٹ بعد اسکو کھولیں تو آپکی چکن ریشمی ہانڈی تیار ہو گی – اس پر دھنیا ہری مرچ گارنش کر کے سرو کریں –

Chicken Reshmi Handi

وزن کم کرنے والی غذائیں

error: Content is protected !!