بلوچستان میں واقع کیڈٹ کالج مستونگ میں طلبا پہ بہت تشدد کیا گیا اور اسکی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پہ وائرل ہونے کے باعث طلبہ کے والدین سمیت صوبائی حکومت کے اعلی عہدیداروں میں بہت غصہ پایا جاتا ہے ۔ اس واقعہ پر بلوچستان کی ہائیکورٹ بار کی طرف سے بلوچستان ہائیکورٹ کو مقدمہ دائر کی درخواست کر دی گئی ہے ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کالج کے پرنسپل کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
ہائیکورٹ بار کے صدر کے مطابق کالج کے پرنسپل کے بیٹے کوایک لڑکے کے مارنے پہ پوری نہم جماعت کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ ویڈیو میں لڑکوں کی تکلیف دہ آوازیں نمایاں ہیں اور اسکے علاوہ تصویر میں بھی لڑکوں کو منہ کےبل لٹایا ہوا صاف نظر آرہا ہے ۔ دوسری طرف کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ اعتزاز گورایا نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔
viral video
https://www.facebook.com/pakistanistation/videos/1534129026712569/