bread cheese ring recipe

بریڈ چیز رنگ بنانے کی ترکیب

بریڈ چیز رنگ بنانے کے اجزاء:

ڈبل روٹی کے سلائسز:  آٹھ عدد، پزا سوس: ایک کپ، کاٹیج چیز: آدھا کپ, ہری شملہ مرچ: ایک چوتھائی حصّہ, ہری پیاز: حسب ضرورت,

کٹی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ, چیز: آدھا کپ (کدوکش کر لیں), زیتون کا تیل: ایک چائے کا چمچ, مکھن: دو کھانے کے چمچ, نمک: حسب ضرورت

بریڈ چیز رنگ بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے کسی فرائینگ پین میں تیل گرم کریں جب تیل گرم ہو جائے تو پھر اس میں ہری شملہ مرچ کاٹ کر ڈالیں جب وہ تھوڑی تل جائے تو اس پر تھوڑا نمک چھڑک دیں.اب اس میں کوٹیج چیز، پزا سوس، کٹی لال  مرچ حسب ضرورت ڈال کر مکس کر لیں اور تھوڑی دیر پکائیں تا کہ ساری چیزوں کا کچا پن دور ہو جائے-            

دوسری طرف ڈبل روٹی کے سلائسز کو درمیان سے گول کٹر کی مدد سے کاٹ لیں، ڈبل روٹی کا اوپر والا حصّہ بلکل ڈونٹ جیسا ہی لگنا چاہیے- اب پہلے سےتیار کیے گئے مکسچر ڈبل روٹی پر لگائیں اور  ڈبل روٹی کا ڈونٹ جیسا والا حصّہ اوپر رکھ دیں- پھر اس کے اوپر مکھن لگائیں، ساتھ ہی اس پر کدوکش ہوئی چیز چھڑک دیں اور پھر اسے ہری پیاز سے گارنش کریں- پھر پہلے سے گرم اوون میں 180 ڈگری پر ان سلائسز کو بیک کریں، جب وہ سنہری ہو جائے تو نکال لیں.  آپ کا بریڈ چیز رنگ تیار ہے. اسے ٹوماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں-

error: Content is protected !!