Bowtie Pasta Recipe in Urdu

مزیدار بوٹائی پاستہ

اجزاء:

پانی : چار کپ، نمک حسب ذائقہ، بوٹائی پاستا: دو کپ، زیتون کا تیل: دو چمچ، مکھن: دو چمچ، جئی کا آٹا: ڈیڑھ چمچ، مٹر ابلے ہوۓ: آدھا کپ، دودھ: آدھا کپ، پنیر: ایک چمچ، کریم حسب ذائقہ،  

بوٹائی پاستہ بنانے کی ترکیب

پانی میں نمک ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں اور اس میں پاستا ابال لیں. فرائی پین میں زیتون کا تیل گرم کریں اور اس میں مکھن ڈال دیں جب مکھن پگھل جائے تو اس میں آٹا ڈال کر ہلکی آنچ پر بھون لیں. اب اس میں مٹر اور دودھ ڈال دیں اور چمچ مسلسل چلاتی رہیں پھر اس میں پاستا، پنیر اور کریم شامل کر دیں. تھوڑی دیر میں چولہا بند کر دیں. مزیدار پاستا تیار ہے گرم گرم پیش کریں.

error: Content is protected !!