black chana benefits

مرد اورعورتوں کے لئے صحت کا راز

کالے چنوں کے فوائد

دہلی کے ایک فٹنس سینٹر”ایکٹو آرتھو” میں غذائی ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کالے چنے ہمارے  جسم کے دفائی نظام کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ خون میں شکر کی سطح کو بھی مناسب حد کے اندر رکھتے ہیں. کیوں کہ کالے چنوں میں ریشے بہت زیادہ ہوتے ہیں. چنے کھانے سے وزن بھی کم ہوتا ہے.

کالے چنے جسم میں تیزابیت پیدا نہیں ہونے دیتے ہیں. یہ پیٹ میں گیس پیدا نہیں ہونے دیتا ہے. اور غذا ہضم کرنے والے نظام کو توانا رکھتے ہیں. اگر آپ چاہتے ہیں کہ بیماریوں سے مقابلہ کرنے کے لئے آپ کا جسم طاقت ور ہو تو آپ کو اپنی خوراک میں کالے چنے ضرور شامل کرنے چاہے. یہ سفید چنوں کی طرح ہی کی پھلیاں ہوتی ہیں ان میں غذائی اجزاء مثلا آئرن، پروٹین اور وٹامنز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں. یہ تمام چیزیں آپ کے جسم کے مدافعتی نظام کو تقویت پہنچاتے ہیں. جو لوگ سبزی نہیں کھاتے وہ اپنی پروٹین کی ضروریات گوشت، مچھلی، اور چکن سے پوری کر سکتے ہیں. ایسے لوگوں کے لئے چنے ایک نعمت سے کم نہیں ہیں. اس سے ان کی پروٹین کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے. چنے میں فائٹو کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جو کینسر سے تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اہمیت رکھتے ہیں. چنے میں کولین کی بھی معقول مقدار ہوتی ہے اور یہ غذائی جزو دماغ کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے.

کالے چنے آپ مختلف مزیدار طریقوں سے بنا کر کھا سکتے ہیں  جس سے آپ کو وہ ذائقے میں بھی اچھے لگے گیں مثلا انہیں پانی میں بھگو کر کچا بھی کھایا جا سکتا ہے. اور مصالحوں کے ساتھ بھی بنا کر کھا سکتے ہیں چنے کے چھلکے اتار کر چنے کی ڈال بھی بہت لذیز ہوتی ہے. اگر آپ میٹھا کھانا چاہتے ہیں تو دال کو پیس کر اس کا  حلوہ بھی بنایا جا سکتا ہے بیسن بھی چنے کو پیس کر بنایا جاتا ہے اس کے پکوڑے بھی سب بہت خوش ہو کر کھاتے ہیں. مرغ چھولے بھی بہت سے لوگ بڑے شوق سے کھاتے ہیں.

مغل بادشاہ شاہ جہاں سے جب قید میں جب کسی ایک اناج کے بارے میں پوچھا گیا تو زیرک بادشاہ نے چنے کا نام لیا تھا. کالے چنے میں ایک خاص قسم کے فائیٹو کیمیکلز ہوتے ہیں جن کو سیپوننس کہتے ہیں. یہ کیمیائی مادے سرطانی خلیات کو تقسیم ہونے اور پورے جسم میں پھیلنے سے روکتے ہیں. کالے چنے میں ایک معدنی جزو سیلینیم ہوتا ہے جو دوسرے پھلوں اور سبزیوں میں نہیں ہوتا ہے. یہ معدن کینسر کا سبب بننے والے جسمانی مرکبات کو غیر مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. کالے چنے آپ کی ہڈیوں کو بھی مظبوط رکھتے ہیں. کالے چنوں میں فاسفیٹ،  آئرن، میگنیشیم، مینگانیز، اور زنک ہوتا ہے. اس کے علاوہ اس میں کیلشم اور وٹامن کے کی مقدار بھی مناسب ہوتی ہے اور یہ ساری چیزیں ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہوتی ہیں.

چنے میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء کی بھرمار ہوتی ہے اس کے علاوہ فائبر اور وٹامن سی بھی ہوتا ہے. جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتا ہے. اس طرح چنے دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے. چنے میں ایک غذایت سے بھر پور جزو کولین بھی ہوتا ہے جو جگر کے افعال کے لئے ضروری تصور کیا جاتا ہے. یہ جزو دماغ کی افزائش میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے. صرف ٥٠ گرام چنے کھانے سے دماغی صلاحیتیں عروج پر جا سکتی ہیں. کالے چنوں میں زنک اور پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ اجزاء جہاں بال گرنے کی شکایت کم کر دیتے ہیں، یہ قبل از وقت بالوں کو گرنے سے بھی روک دیتے ہیں.

error: Content is protected !!