beef tomato recipe

مزیدار پنیر، ٹماٹر پیسٹری

اجزاء:

رول پف پیسٹری: ایک عدد، ٹماٹر پیسٹ: 125 ملی لیٹر، موزریلا پنیر:(کدو کش کی ہوئی) حسب ذائقہ، زیتون گول کٹی ہوئی: 100 گرام، بیف کے ٹکڑے: تلے ہوۓ: 8 ٹکڑے، مرزنگوش کی تازہ پتیاں حسب ضرورت

پنیر، ٹماٹر پیسٹری بنانے کی ترکیب

200 ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون کو گرم کر لیں. اب پیسٹری کو کھول کر اس پر ٹماٹر پیسٹ، پنیر، زیتون، اور گوشت کے ٹکڑے اور مرزنگوش چھڑکیں اور پیسٹری کو ایک رول کی طرح لپیٹ دیں. اب اس رول کو جتنا موٹا آپ کاٹنا چاہیں ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں. اب ان ٹکڑوں کو 25 منٹ کے لئے پہلے سے گرم اوون میں رکھ دیں. گرم گرم پیسٹری چٹنی یا سویا سوس کے ساتھ نوش کریں.

error: Content is protected !!