بال سفید کیسے ہوتے ہیں؟

Beauty Tips in Urdu

جلدی امراض کے ماہرین کے مطابق بالوں کی سفیدی کے اسباب ابھی تک حتمی طور پر نہی دریافت ہوسکے لیکن کچھ عناصر اس میں اہم کردار اداکرتے ہیں ـ ماہرین کے مطابق بالوں اور جلد میں جو پگمنٹ رنگ کا باعث بنتا ہےاسے میلانن کہتے ہیں. میلانن کی دواقسام ہیں.

یو میلانن اور فیومیلانن

دونوں کا پگمنٹ ایک ہی قسم کے خلیے سے بنتا ہے جسے میلانو سائیٹ کہتے ہیں ـ اسی کی غیر فطری افڑائش اور خراب پرفارمنس کی وجہ سے بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں ـ بالوں تک پگمنٹ کی پہنچ بند ہو جانے کی وجہ سے بالوں کارنگ جلدی تبدیل ہوتا ہے ـ سائینسدانوں کے مطابق گو کہ بال سفید ہوناایک فطری عمل ہے مگر پھر بھی اس عمل.کو روکا یا سست کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس مسئلے پر مکمل تحقیق کی جاےـ طبی ماہرین کا کہنا یہ ہے کہ جس دن اس مسئلےکاتسلی بخش حل نکل آئیگا وہ سائینس کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گاـ اس کی وجہ یہ ہے کہ بالوں کی افزائش اور ان سے متعلق مسائل پر مارکیٹ میں ہزاروں کمپنیوں نے ریسرچ کی ہے تاکہ وہ اسکے لیے مصنوعات بنا کر اس تحقیق کو کمرشلائز کر سکیں اور طبی ماہرین اسکو جلد ہی ممکن بنانے کے خواہاں ہیں ـ

error: Content is protected !!