bawaseer ka ilaaj

بواسیر کا 100 فیصد کامیاب علاج

بواسیر ایک شدید تکلیف دہ بیماری ہے. اس بیماری میں محدے کے راستے کی نسیں پھول جاتی ہیں، جس سے وہ مٹر سے بھی بڑے سائز کی محسوس ہوتی ہیں. بواسیر کی دو قسمیں ہیں. ویسے تو بواسیر کے مرض کے لئے ڈاکٹر کو ہی دکھا کر علاج کرانا ضروری ہے لیکن بعض اوقات بیماری کی شروعات ہوتی ہے تو گھریلوں ٹوٹکوں سے بھی آرام آ جاتا ہے. آنولہ: خشک اور خونی بواسیر کے لئے آنولہ کو باریک پیس لیں اور صبح و شام چھاچھ یا گائے کے دودھ کے ساتھ ایک ایک چمچ لے لیا کریں. مولی: ایک کپ مولی کے رس میں ایک چمچ دیسی گھی ملا کر صبح و شام پینا چاہئے. کچی مولی کھانے سے بھی بواسیر سے آنے والا خون بند ہو جاتا ہے. گاجر: گاجر کا رس تین حصے اور پالک کا رس ایک حصہ ملا کر پینے سے بھی بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے. کچی گاجر اور چقندر کا رس بھی بواسیر میں فائدہ پہنچاتا ہے. میتھی دانہ: میتھی دانہ کو دودھ میں ابال کر پینے سے بواسیر میں خون آنا بند ہو جاتا ہے. آرنڈ کا تیل: بواسیر باہر نکلنے پر لگانے سے درد میں سکون ہو جاتا ہے اور خشک ہو جاتا ہے. پھٹکڑی: رفع حاجت کے بعد روزانہ پھٹکڑی کو پانی میں گھول کر مقعد دھونے سے خونی بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے زیتون اور سرسوں کا تیل: بواسیر کی بیماری میں جب درد زیادہ ہو تو سرسوں کا تیل اور پانی ملا کر روزانہ رفع حاجت سے فارغ ہو کر مقعد پر لگائیں یہ بہت مفید ہے. جب بواسیر شدت اختیار کر لیتی ہے تو مقعد میں چھالے ہونے لگتے ہیں ایسے میں ہم وزن زیتون کا تیل اور گلیسرین لے کر مقعد میں داخل کراتے رہنے سے بواسیر کی جلن اور درد دور ہوتا ہے. اور فضلہ بنا تکلیف کے آنے لگتا ہے. بواسیر کی تکلیف جیسے ہی شروع ہو یہ ٹوٹکہ کر لینا چاہئے تاکہ تکلیف زیادہ نہ ہو پپیتا: کچے پپیتے کی سبزی بنا کر کھانی چاہئے. یہ مفید ہوتا ہے. پپیتا اچھا پختہ ہونا چاہئے. تلسی کے پتے: تلسی کے پتوں کو پیس کرلیپ کرنے یا رس لگانے سے خشک بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے کھانے میں بھی تلسی کے پتوں کا استعمال کرنا چاہئے. زیرہ اور سونف: سونف کو مصری کے ساتھ اور سونف اور زیرہ کو باریک پیس کر آدھا چمچ دودھ کے ساتھ لینے سے بھی بہت افاقہ ہوتا ہے. باتھو کا ساگ: باتھو کے موسم میں باتھو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں باتھو کو ابال کر اس کا پانی پینے سے بھی بہت افاقہ ہوتا ہے. موسمی سبزیاں زیادہ سے زیادہ کھانی چاہئے. چھاچھ: چھاچھ میں نک پسی اجوائن ملا کرپینے سے بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے. چھاچھ کھانا کھانے کے بعد پئیں اس سے بواسیر ختم ہونے کے بعد دوبارہ نہیں ہوتی. چائے کی پتی: چائے کی پتی کو پانی میں ابال کر گرم گرم پانی سے مسوں کو دھوئیں اس سے مسوں کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے. سبزی: بواسیر میں تروی، پیاز، چولائی ، لوکی، بینگن، گوارا، اور پھول گوبھی کا استعمال کرنا چاہئے.

error: Content is protected !!