ہر سال اس بار بھی رمضان میں بادشاہی مسجد میں ہزاروں لوگ اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمند ہیں ۔ لاہور کی تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد اپنی اس خصوصیت کے لئے بھی بہت مشہور ہے کہ اس میں بہت بڑی اور کھلی جگہ ہونے کے ساتھ ساتھ معتکف حضرات کے لئے بہت اعلی معیار کے انتظامات ہوتے ہیں ۔ا
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمند افراد کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ خطیب صاحب نے اپنے اعلان میں درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ دس رمضان بتائی ہے اور اس بار پہلے سے زیادہ اچھے اور اعلی انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے ۔