ایک پکا ہوا ایوا کاڈو، سفید چنے 400 گرام، لہسن دو جوے، لیموں کا رس 4 کھانے کے چمچ، سمندری نمک آدھا چمچ، تاہنی سوس 4 چمچ، ٹھنڈا پانی 2 سے 3 چمچ، تاہینی سوس تیار کرنے کے لئے، سفید تل ایک کپ، کریم ½ کپ، زیتون کا تیل ½ کپ، لہسن 6 جوے، لیموں کا رس 4 کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ
ایوا کاڈو خمس بنانے کی ترکیب
تل اور لہسن تھوڑے سے پانی میں ابال لیں. اس کے بعد گرینڈر میں ڈالیں اور اس کے ساتھ ہی لیموں کا رس، نمک، زیتون کا تیل، اور کریم ڈال کر پیس لیں. تاہینی سوس تیار ہے. کسی صاف برتن یا جار میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر لیں. تمام اجزاء کو فوڈ پروسیسر میں بلینڈ کر لیں اور تمام اجزاء کو یکجان کر لیں. صحت بخش اور خوش ذائقہ ایوا کاڈو خمس تیار ہے، اس کو ایک پیالے میں نکالیں اور بریڈ یا سبزیوں کے ساتھ نوش کریں.
دل کے لیے نہایت فائدہ مند
آنکھوں کے لیے بہترین
اوسٹیو پروسس سے حفاظت
کینسر سے محفوظ
حاملہ خواتین کے لیے مفید
ڈپریشن سے نجاتوزن کم کرنے میں معاونت