سعودی عرب میں عورتوں کو آزادی مل گئی
دنیا بھر میں فیمینیسٹ تحریک کی شاندار کامیابی کے بعد اب سعودی عرب میں بھی خواتین کے حوالے سے کافی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں جن میں نمایاں تو انکو ڈرائیونگ لائیسنس ایشو کرنا اور اب ایک بہت اعلی “کنسرٹ” منعقد کرنا شامل ہے جو صرف لیڈیز کے لئے ہے ۔ ولی عہد شاہزادہ محمد بن سلمان کی نافذ کردہ اصلاحات معاشرے میں کئی تبدیلیاں لا رہی ہے جن کا مقصد سعودی خواتین کو دوسرے ممالک کی خواتین کے برابر لاکھڑا کرنا ہے ۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار لیڈیز کے لئے کنسرٹ منعقد کیا گیا جس میں لبنانی گلوکارہ ہبا توازی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔کنسرٹ میں شامل خواتین بہت خوش تھیں ۔ انکا کہنا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور خواتین کو بھی اس قسم کے کنسرٹ میں مواقع دئیے جائے گے جس سے نیےٹیلنٹ کی کافی پذیرائی ہو گی