apple pie recipe in urdu

ایپل پائی بنانے کا آسان طریقہ

درکار اجزاء:
سیب : 6 عدد، چینی : 50 گرام، براؤن شوگر: 50 گرام، لیموں کا رس: 1 چمچ، دار چینی سفوف : ادھا چمچ، پسی ہوئی جائفل حسب ذائقہ، نمک حسب ذائقہ،
مکئی کا آٹا : 10 گرام، پانی حسب ضرورت
پیسٹری کے لئے اجزاء:
میدہ : 400 گرام، چینی : 50 گرام، بغیر نمک والا مکھن ( ٹھنڈا کر کہ چوکور ٹکڑے کاٹ لیں) :225 گرام، نمک : ایک چمچ، انڈے 2 عدد، بیسٹنگ کے لئے : انڈا 1 عدد
بنانے کی ترکیب:
ایک دیگچی میں سیب، چینی، براؤن شوگر، لیموں کا رس، دار چینی سفوف، جائفل سفوف، اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور دس منٹ تک پکنے دیں. دس منٹ کے بعد مکئی کے آٹے کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر دیگچی میں شامل کر دیں اور چولہے سے اتار دیں.
پیسٹری تیار کرنے کے لئے:
ایک پیالی میں میدہ اور چینی اچھی طرح ملا دیں اب اس میں انڈا اور مکھن شامل کر کے گوندھ لیں. گوندھے ہوۓ میدے کو پلاسٹک میں لپیٹ کر فریج میں رکھ دیں. آدھے گھنٹے بعد ڈو کو بیل کر سیدھا کریں اور پانی ٹن کے سانچے میں میدہ پھیلا کر اضافی ڈو الگ کر لیں اور ایک بار پھر اسے ٹھنڈا کرنے کے لئے رکھ دیں. اوون کو 180 سینٹی گریڈ پر گرم کریں اور سانچے میں موجود ڈو کو آٹھ سے دس منٹ بیک کر لیں. بیک ہونے پر پیسٹری کو ٹھنڈا کریں اور ہاف بیک پیسٹری کو ایپل فلنگ ڈال کر بھر دیں. ڈو سے لمبی پٹیاں بیلنا شروع کر دیں اور ان پٹیوں پر ہاف بیک ڈو پر لمبائی اور چوڑائی میں چپکا دیں. ڈو پر برش کی مدد سے پھینٹا ہوا انڈا لگائیں اور اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک ہونے کے لئے رکھ دیں. 40 منٹ میں پیسٹری کا رنگ سنہری ہو جائے گا. ایپل پائی تیار ہے. گرما گرم ایپل پائی سے لطف اندوز ہوں.

error: Content is protected !!