کھجور اور انارکو کیسے استعمال کیا جاتا ہے

کھجور اور انار کھانے کے فائدے

مشرق وسطیٰ کے ایک ملک سے تعلق رکھنے والے ایک اہم مصنف پروفیسر مائیکل ایوی رام کا کہنا ہے کہ انار کے جوس اور کھجور کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے ہم دل کی بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں. انار اور کھجور میں جو” فینولک اینٹیآکسیڈنٹس” پائے جاتے ہیں.  وہ مختلف انداز سے کام کرتے ہیں. انار کے جوس میں اہم ترین جزو پودے سے حاصل ہونے والے پولی فینولک اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کے آکسیڈیشن کے عمل کو سست کرتے ہیں. اور اس سے تکسیدی دباؤ کم ہو جاتا ہے جبکہ کھجور میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو کم کثافت والے لیپو پروٹین جن کو خراب کولیسٹرول بھی کہتے ہیں،کی آکسیڈیشن میں رکاوٹ ڈالتے ہیں.

پروفیسر ایوی رام نے لیبارٹری کلچرز میں شریانی خلیات پر کام کرتے ہوۓ ان چوہوں پر تجربات کئے جن میں کولیسٹرول کی سطح بڑھی ہوئی تھی اور ان پر انار کے جوس اور کھجور کے آمیزے کو آزمایا، انہوں نے کھجور کے ساتھ گٹھلی کو بھی پیس لیا تھا. جرنل” فوڈ اینڈ فنکشن” میں شایع رپورٹ کے مطابق اس تجربے میں دیکھا گیا کہ اس آمیزے کے استعمال سے شریانوں کی دیواروں پر تکسیدی دباؤ ٣٣ فیصد کم ہو گیا تھا جبکہ شریانوں میں کولیسٹرول کی مقدار ٢٨ فیصد کم ہو گئی تھی. کھجور میں پائے جانے والے یہ” اس کا وینجر اینٹی آکسیڈنٹس” شریانوں کے خلیات سے اس کولیسٹرول کو الگ کرنے کا کام بھی تیز کر دیتے ہیں جو چکنائی یا لیپڈز کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں.  پروفیسر ایوی رام کا یہ کہنا ہے کہ کھجور اور انار کو ایک ساتھ استعمال کرنا فائدہ مند ہے لیکن اگر ہم کھجور کی گٹھلی کو پیس کر  استعمال کر لیں تو اس سے فائدہ اور بڑھ جاتا ہے.

error: Content is protected !!