adil rajput death news

ٹک ٹاک سٹار نے ویڈیو کو وائرل کرنے کے لیے خاوند کو مار ڈالا

ٹک ٹاک کی نئی بے حیائی ملاحظہ فرمائیں کہ 16 ستمبر کو ایک مشہور ٹک ٹاک سٹار عادل راجپوت کو، اسکی بیوی جو کہ خود بھی ایک ٹک ٹاکر ہے، نے مار ہی ڈالا یعنی اسکی موت کی جھوٹی خبر وائرل کر دی  

تفصیلات کے مطابق عادل راجپوت کی بیوی نے ٹک ٹاک پر حسب معمول ویڈیو بنائی اور اس میں اعلان کیا کہ ایک شدید حادثے میں عادل راجپوت کا انتقال ہو گیا ہے اور ویڈیو کو وائرل کر دیا – ویڈیو وائرل ہونے کی دیر تھی کہ ایک تو اس ویڈیو پر ملین میں پبلک کی ٹریفک آئ اور دوسری طرف عادل راجپوت کے گھر کے باہر رشتہ داروں اور دوستوں کا تانتا بندھ گیا – گھر پہنچنے پر عزیز و اقارب کو پتہ چلا کہ یہ خبر فیک ہے اور حقیقت میں ایسا کچھ نہیں اور انہوں نے صرف ٹریفک اور ویوز حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا ہے .

اس پر ہجوم میں غم و غصہ پھیل گیا اور لوگوں نے خاص کر دوستوں اور عزیز رشتہ داروں نے اس بات پر عادل کو بہت برا بھلا کہا اور یہ بھی کہاکہ اگر یہی سب ہونا ہے تو اس ایپ کو بند کر دیا جانا چاہیے.ملاحظہ فرمائیں ویڈیو.. 

https://youtu.be/gbQ_cL3M994
error: Content is protected !!