new govt jobs 2019

2019 خوشخبری سرکاری نوکریوں کا علان

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سال 2019 کے لیے اپنی آسامیوں کا اعلان اخبارات میں کر دیا ہےـ پنجاب پبلک سروس کمیشن ایک ایسا ادارہ ہے جوبے روزگاری کے خاتمے کے لیے پبلک کو انکی تعلیمی استعداد اور مہارت کے مطابق مختلف شعبوں میں مناسب اور متعلقہ نوکریاں فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے ـ یہ ادارہ پنجاب گوورنمنٹ کے تحت اپنے کام سر انجام دیتا ہےـ اس مقصد کے حصول کے لیے یہ ادارہ ہر سال کے آغاز میں اشتہارات دیتا ہے ـ ان سیٹوں کے لیے اپلائی کرنے کا بہت آسان اور سیدھا طریقہ ہے ـ ویب سائیٹ پر جا کر اسکی تفصیلات چیک کر کے فارم حاصل کریں اور اپلائی کر دیں ـ پنجاب پبلک سروس کمیشن اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ بھرتیاں صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی ـ امیدوار پہلے تحریری ٹیسٹ دیں گے اور اس میں کوالیفائی کرنے والے انٹرویو دیں گے اور یہ تمام عمل شفاف ہو گا ـ اس کے تحریری امتحان میں متعلقہ مضامین، جنرل نالج، ریاضی وغیرہ جیسے علوم پر دسترس حاصل ہونا ضروری ہے ـ اس کی تیاری کے لیے پچھلے سالوں کے پیپر بھی ویب سائیٹس پر موجود ہیں ـ تاہم انٹرویو کے لیے امیدوار کی اپنی ذہانت بھی بہت ضروری ہے ـ مندرجہ ذیل آسامیوں کی تمام تفصیلات 13 جنوری 2019 کے تمام اہم اور بڑے اخبارات میں موجود ہیں ـ

error: Content is protected !!