tomato-noodle-soup recipe

ٹماٹراور نوڈلز سوپ – سردیوں کا خاص تحفہ

اجزاء:
مرغی کا گوشت ( بون لیس)
یخنی: ڈیڑھ کلو
زیتون کا تیل: 80 ملی لیٹر
زعفران: ایک چٹکی
اسپیگٹی: 100 گرام
ٹماٹر: 800 گرام
پیاز: دو عدد
لہسن کے جوئے تین عدد
سرخ مرچ سوس حسب ذائقہ
بنانے کا طریقہ:
مرغی کی یخنی بنا لیں اور اس قدر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے. اس کے بعد گوشت اور یخنی الگ الگ کر لیں. اگر گوشت ہڈی والا ہے تو احتیاط سے ہڈی الگ کر لیں اور اس کے ریشے بنا لیں. ریشے باریک ہوں یا موٹے ہوں یہ آپکی مرضی پر ہے جیسا آپ لینا پسند کریں.
ٹماٹر، پیاز،لہسن اور سرخ مرچ سوس کو اچھی طرح گرینڈ کر لیں. ایک دیگچی میں ہلکی آنچ پر تیل گرم کریں اور اس میں ٹماٹر کا گرینڈ کیا ہوا پیسٹ شامل کردیں.
اب زعفران شامل کریں اور آٹھ دس منٹ تک پکائیں. دیگچی میں یخنی ڈال کر ڈھکن بند کر دیں اور 20 سے 30 منٹ کے لئے پکنے دیں. پکنے سے پانچ منٹ پہلے اس میں مرغی کے ریشے شامل کر لیں. ایک پین میں تیل گرم کریں اور ابلا ہوا پاستا فرائی کر لیں. فرائی کرنے پر ہلکا سنہرا ہو جانے پر اتار لیں. پاستا کو کسی بٹر پیپر پر نکال لیں تاکہ اضافی تیل الگ ہو جائے. اس پاستا کو سوپ میں شامل کریں اور 5 سے 6 منٹ تک پکیں لیکن خیال رہے کہ چمچ مستقل چلاتی رہیں تاکہ پاستا جم نہ سکے. ہرا دھنیا اور لیموں کے ساتھ گارنش کر کے پیش کریں. ٹماٹر اور نوڈلز سوپ تیار ہے.

error: Content is protected !!