حالیہ تحقیق سے یہ ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں فحش مواد دیکھنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے- یہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ اعدادوشمار کی روشنی میں سب سے زیادہ فحش مواد پاکستان میں نوجوان دیکھتے ہیں اور مردم شماری کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق نوجوان ہمارے ملک کی کل آبادی کا ساٹھ فیصد ہیں.
ان میں سے بھی پچاس فیصد سے زیادہ اپنا بیکار وقت تعلیم اور روزگار کی کمی کی وجہ سے اس قسم کے کاموں میں صرف کرتے ہیں- انٹرنیٹ مہیا کرنے والے ادارے دنیا بھر میں ایسی تحقیقات کرتے رہتے ہیں اور ایسی خبروں سے باقی دنیا کو بھی با خبر رکھتے ہیں- تاہم پاکستان کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ نوجوانوں جو کہ معمار قوم ہیں کی ایک بڑی تعداد ان خرافات میں زندگی کا بیشتر وقت گزار رہی ہے
مزید تحقیقات کے مطابق اس عنصر نے معاشرے میں بڑی سطح پر خرابیاں پیدا کی ہیں جن میں ازدواجی تعلقات کی خرابی، طلاق کی شرح بڑھنا ، مردوعورت کے ناجائز تعلقات کو برائی نہ سمجھنا،دماغ کا کینسر اور نوجوان نسل میں بے اولادی کا بڑھ جانا شامل ہے- ماہرین کے مطابق یہ ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہے جو کفار نے مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے شروع کی ہے اور پاکستان انکا بنیادی ہدف ہے- ہمیں چاہیے کہ اپنے طور پر اس سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کی اچھی تربیت کریں اور انکو دین کی تعلیمات سے روشناس کرائیں تاکہ دنیا اور آخرت دونوں کے معاملات میں ایمان کے بہترین درجے پر رہیں