ہماری یہ دنیا پراسرار مقامات سے بھری پڑی ہے ۔ انہی میں سے ایک جگہ میکسکو شہر کے قریب ایک جزیرہ ہے جہاں ہر جگہ گڑیاں ہی گڑیاں ہیں ۔ درخت پودے اورمکان سب پرگڑیاں لگی ہیں ۔ میکسکو سے دو گھنٹے کی ڈرائیو پر ایک کشتی کے زریعے آپ کو یہ جزیرہ ملے گا ۔ جزیرے پر پہنچنے پر آپکو ہر جگہ حیرت انگیز طور پر گڑیاں ہی گڑیاں نظر آئیں گی ۔ اس جزیرے ک کہانی بہت عجیب اور پر اسرا سی ہے ۔ ۵۰ سال پہلے کی بات ہے ایک شخص جولین بریرا اس جزیرےکے قریب ہی رہائش پذیر ھا ۔ اسکو اپنی گرل فرینڈسے بہت محبت تھی مگر ایک دن وہ اسے چھوڑ کر چلی گئی ۔ وہ دلبرداشتہ ہوکر اس جزیرے پہ جا بسا اور وہاں ایک کاشتکار بن گیا ۔ ایک دن اس نے پانی کی ایک ندی میں ایک بچی کی لاش دیکھی ۔ اس نے لاش کو اٹھایا تو اس کے قریب ہی ایک گڑیاپڑی دیکھی ۔ اس نے لاش کو دفن کر دیا اور گڑیارکھ لی۔ اگلی رات اسکو اس لڑکی کی چیخیں سنائی دیں ۔ آہستہ آہستہ ہر رات یہ چیخیں سنائی دینے لگیں ۔ اسنے سوچا کہ وہ اس لڑکی کو بچاسکتا تھا ۔ مگر وہ مر گئی ۔ یوں اس نے خود کو لڑکی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا لیا ۔ اس نے لڑکی کی گڑیا کو ایک درخت پہ لٹکا دیا تاکہ اسکی روح کو سکون مل جاے ۔ اس دن کے بعد وہ جزیرےکے ہر حصے پر گڑیاں لگانے لگا ۔ ہوتے ہوتے گڑیوں کی یہ تعداد ہزاروں تک جا پہنچی ۔ 2001 میں جب جولین کی موت واقع ہوئی تو اسکے بھتیجے کو حیرت انگیز طور پر اسکے ساتھ ایک گڑیا ملی ۔ اس دن کے بعد سے اسکی فیملی نے اس جزیرے کا انتظام سنبھال لیا اور جزیرے کی دیکھ بھال کرنے لگ گیے تاکہ جولین کی یادوں کو تازہ اور اسکی روح کو پرسکون رکھ سکیں ۔