لاہور میں اندرون شہر واقع مسجد وزیر خان میں کل 20 جون 2018 کو ایک انوکھی نکاح کی تقریب رونما ہوئی جس کی انفرادیت یہ تھی کہ اس میں دولہا نے بلوچی لباس زیب تن کیا جبکہ دلہن کا لباس عروسی پشتون کلچر کی نمائندگی کر رہا تھا ۔ دولہا کی بہنوں نے سندھی اور پنجابی لباس پہن رکھے تھے ۔ دولہا ایان سندھو سے جب انٹرویو کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ قدم انہوں نے اس لئے اٹھایا کہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ صوبائی اتحاد کی ضرورت ہے اور اسی لئے میڈیا پہ بھی اس فنکشن کو ایکسپوز کیا گیا تا کہ ایان سندھو کا یہ پیغام پوری قوم تک پہنچے ۔دولہا کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ انکے اس اقدام سے بہت خوش ہیں اور قومی یکجہتی کو ہی اپنی خوشی اور ترقی کی علامت سمجھتے ہیں
ویڈیو نیچے مجود ہے .. Funny Urdu News 2018