Sabika Sheikh
مورخہ 21 مئی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ٹیکساس میں مقیم پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر اظہار افسوس کے لئے گئے ۔ سبیکا شیخ ٹیکساس سکول حملے میں فائرنگ کی تاب نہ لاتے ہوے جاں بحق ہو گئی تھیں ۔ وزیر اعظم نے انکی ناگہانی موت پر انکی فیملی کو پہنچنے والے دکھ پہ بہت رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ سبیکا کی موت سب پاکستانیوں کے لئے افسوس کا باعث ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دھشت گردی کی یہ لہر نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا مسئلہ بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کا شد باب نہ کیا گیا تو یہ پوری انسانیت کے لئے زہر قاتل بن جاے گی ۔