dangerous selfies death

جان لیوا سیلفی کی لائیوویڈیو

ٹیکنالوجی نے جہاں لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں ترقی پذیر ممالک کے لئے پریشانیوں کا ایک سلسلہ بھی بنا دیا ہے ۔ خاص طور پر موبائل فونز اور سمارٹ فونز کے بے جا استعمال نے بہت مشکلات بھی پیدا کی ہیں ۔ حال ہی میں بھارت کے ایک صوبے راجستھان میں نوجوانوں میں مقبول سیلفی کے شوق نے ایک دس ماہ کی بچی کی جان لے لی ۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ راجستھان میں واقع ایکمشاپنگ مال میں پیش آیا ۔ میاں بیوی اپنے بچے کے ساتھ الیکٹرک سیڑھی کے قریب کھڑے سیلفی بنانے کی کوشش کر رہے تھے کہ شیر خوار بچی سیڑھیوں سے نیچے جا گری اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ۔ واقعہ سے لوگوں میں اضطراب و پریشانی کے علاوہ دکھ کی فضا قائم ہو گئی جبکہ بچی کے والدین کو صدمے سے نڈھال ہونے کے باعث گھر روانہ کر دیا گیا ۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=4&v=TKO7VznyZTg

error: Content is protected !!