PIA Fake Degree Scandal

PIA میں جعلی ڈگریاں کے انکشافات – سپریم کورٹ کا ایکشن

جمعرات 10 مئی 2018 کو سپریم کورٹ کو مطلع کیا گیا ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی ائیر لائین پی آئی اے میں 24 پائلٹ اور 67 عملہ ممبران کی ڈگریاں جعلی ہیں ۔ یہ رپورٹ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کافی تحقیق کے بعد پیش کی ہے ۔ اتھارٹی نے مزید تفصیلات پیش کرتے ہوئے معزز عدالت کو یہ بھی بتایا کہ 24 میں سے 7 پائلٹس کے پاس پورٹ سے جاری شدہ سٹے آرڈر ہیں ۔ اسکے علاوہ رپورٹ کے مطابق 1،972 پی آئی اے ملازمین اور انکی ڈگریوں کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ 17 پائلٹ ادارہ چھوڑ چکے ہیں جبکہ باقی 7 اپنے سٹے آرڈر کی وجہ سے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساجد الیاس بھٹی کی پیش کردہ اس رپورٹ کے مطابق کسی بھی پرائیوٹ ائیر لائن میں جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین موجود نہیں ہیں حاضر سروس 451 پائلٹس میں سے 319 کی ڈگریاں تصدیق ہو چکی ہیں جبکہ باقی 124 پائلٹس کا کیس زیر غور ہے ۔

error: Content is protected !!