سورج مکھی کمپوزٹ فلاور فیملی سے تعلق رکھنے والی ایک سدا بہار جڑی بوٹی ہے ۔ سورج مکھی ایک بہت ہی عام پودا ہے جس کی تقریبا 67 سے زیادہ اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں لیکن بنیادی طور پر اسکی پیدائشی سر زمین جنوبی امریکہ کو کہا جاتا ہے ۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ آخر سورج مکھی کا رخ ہمیشہ کیسے سورج کی طرف رہ سکتا ہے جسکی وجہ سے اسکو یہ نام بھی دیا گیا ہے ۔اسکی وجہ یہ ہے کہ سورج مکھی کے پھول کی روزانہ سورج کی طرف حرکت اس کے تنے کی غیر متناسب نشوونما کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ پودے کی نشوونما کرنے والا مادہ آکسن پوری کے اس حصے میں جمع ہو جاتا ہے جو سارے میں ہوتا ہے ۔ اسکے نتیجے میں سات کی سمت میں رہنے والے حصے کی افزائش سورج کی روشنی میں رہنے والے حصے کی نسبت زیادہ ہوتی ہے ۔جس سے تنے کی روشنی والی سمت اپنی کم نشوونما کی وجہ سے جھکی رہتی ہے ۔ نتیہ میں پھول کا رخ روشنی کی طرف مستقل رہتا ہے؟