chilgoza forest

تخت سلیمان چلغوزے کا جنگل جل کر راکھ

موسم گرما کی بدترین اور شدت سے بھرپور لہر نے اس سال جہاں شدّت سے صحت کو نقصان پہنچایا ہے اس سے زیادہ ماحول کو خراب کیا ہے – تخت سلیمان جو کہ بلوچستان کے ضلع شیران میں مشہور پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان کا ایک اہم مقام ہے ، پاکستان کا ایک اہم علاقہ ہے  – اہم اس لحاظ سے کہ یہاں پاکستان کا سب سے بڑا چلغوزے کا جنگل موجود ہے جو کہ پاکستان کو بہت چلغوزہ مقامی استعمال کے لیے دینے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافے کا سبب ہے – بلوچستان کی سر زمین کچھ مخصوص قیمتی قسم کے خشک پھل پیدا کرنے میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے- موسم گرما کی شدت کی وجہ سے یہ سب سے بڑا چلغوزے کا جنگل جل جل کر راکھ ہوتا چلا جا رہا ہے –

اس جنگل کی مزید خوبی یہ ہے کہ اس میں صنوبر،  پلوس ، زیتون اور دیودار جیسے قیمتی لکڑی کے حامل درخت موجود ہیں – اسکے علاوہ سر سبز ہوئے کی وجہ سے یہ جنگل بہت سی جنگلی حیات کا مسکن ہے جن میں چیتا ، مارخور اور  جنگلی خرگوش شامل ہیں- ان سب کی زندگیاں اسی جنگل پر موقوف ہونے کی وجہ سے اب خطرے میں ہیں- اس تحریر کا مقصد حکومت پاکستان کو اس  مسئلے کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ اس معاملے پر کوئی واضح ایکشن لے اور اپنی دیگر سرگرمیوں ے ساتھ ساتھ اس مسئلے کے حل کے لئے اہم اقدامات کرے جس میں بین الاقوامی اداروں سے آگ بجھانے میں مدد لینا بھی شامل ہے-  پاکستان کو اللہ نے بہت سے قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے جن میں جنگلات بہت اہمیت کے حامل ہیں- اگر انہی کی حفاظت کر لی جائے تو ہم معاشی اور ماحولیاتی دونوں لحاظ سے کافی بہتر ہو جائیں گے- 

error: Content is protected !!