بون لیس چکن : ایک کلو، کریم : آدھا کپ۔ مکھن : چار اونس، آئل: دو بڑے چمچ، لہسن پیسٹ : ایک چھوٹا چمچ، ادرک پیسٹ: ایک چھوٹا چمچ، ہری مرچ: دو، ہرا دھنیا : گارنش، نمک: حسب ذائقہ، کالی مرچ : حسب ذائقہ، سفید مرچ : ایک چھوٹا چمچ
چکن ریشمی ہانڈی بنانے کی ترکیب
چکن کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور دھو کر خشک کر لیں- دوسری طرف کڑاھی میں آئل گرم کر لیں- اس میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں- جب یہ بھن جائے تو اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال کر پکنے کے لیے رکھیں- دس منٹ بعد جب گوشت پانی چھوڑ جاے تو آنچ تیز کر کے اچھی طرح سے فرائی کریں – جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں مکھن، نمک اور مرچ ڈال کر ڈھکن بند کر دیں – پندرہ منٹ بعد اس کو کھولیں تو مکھن پگھلا ہوا ہو گا – اس پر کریم انڈیل دیں اور پانچ منٹ تک دم پر رکھ دیں- زیادہ نہیں پکانا ورنہ کریم کی چکنائی نکل جائے گی – پانچ منٹ بعد اسکو کھولیں تو آپکی چکن ریشمی ہانڈی تیار ہو گی – اس پر دھنیا ہری مرچ گارنش کر کے سرو کریں –