chicken kofta

چکن کوفتے بنانے کی ترکیب

مرغی کا قیمہ: 250 گرام، پیاز ایک عدد ( چاپ کیا ہوا)، دھنیا: آدھی گڈی، پودینہ آدھی گڈی، ہری مرچ ایک عدد، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، انڈا ایک عدد، نمک حسب ضرورت، دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا، لونگ دو عدد، ادرک کا ٹکڑا، آدھا انچ ( چاپ کر لیں)، لہسن چار جوے ( چاپ کر لیں)، پیاز دو عدد، ٹماٹر دو عدد، سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ پاؤڈر دو چائے کے چمچ، ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، زیرہ ایک چائے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، تیل حسب ضرورت، تیز پات ایک عدد، لونگ دوعدد، کوکونٹ ملک ایک کپ

  چکن کوفتے بنانے کی ترکیب

لونگ اور دار چینی کو گرینڈ کر لیں. دھنیا، پودینا، ادرک، لہسن، پیاز، ہری مرچ، ٹماٹر ان سب کو چاپ کرلیں. دیگچی میں تیل گرم کریں. اور پھر اس میں دار چینی، لونگ، لہسن اور ادرک ڈالیں اور ان کو اچھی طرح تل لیں پھر اس میں چاپ کئے ہوۓ پیاز اور ہری مرچ ڈالیں، پیاز گلابی ہونے پر اس میں ٹماٹر اور نمک ڈال دیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں. تمام مصالحے اس میں ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں. بھون لینے کے بعد چولہے کو بند کر دیں.

تیار مصالحے میں سے دو چمچ کھانے کے مصالحے کے نکال لیں اور مرغی کے قیمے میں ملا دیں اورجو مصالحے رہ گئے وہ بھی اچھی طرح مکس کر دیں. دیگچی میں تیل ڈالیں اور گرم ہونے پر اس میں کوفتے ڈال دیں اور اچھی طرح تل کر نکال لیں. دوسری دیگچی ،میں تیل ڈالیں اور اس میں تیز پات، لونگ اور دار چینی ڈالیں. اب تیار کیا ہوا مصالحہ اس میں ڈالیں اور ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک کر رکھ دیں. جب پانی کو ابال آجائے تو اس میں کوفتے ڈال دیں اور چمچ نہ چلائیں آنچ دھیمی رکھیں. اب اس میں کوکونٹ ملک ڈالیں اور اور اسے اچھی طرح مکس کر لیں. چکن کوفتے تیار ہیں. 

error: Content is protected !!