historical places in pakistan

لاہور دنیا بھر کے تفریحی مقامات میں 52 نمبر پر

نیو یارک ٹائمز کے مطابق دنیا بھر میں لاہور تفریحی مقامات میں 52 ویں نمبر پر قرار دیا جانے والا شہر بن گیا ہے – شہر لاہور کو یہ اعزاز اپنے مخصوص دوستانہ ماحول، ثقافتی سرگرمیوں، خوشگوار موسم اور رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ جدید اصلاحات کے لئے حاصل ہوا ہے جو تاریخی ورثہ کی حفاظت کے لیے کی گئی ہیں اور انہی کی وجہ سے لاہور میں تفریحی مقامات کی آمدن پر بھی بہت فرق پڑا ہے –
نیو یارک ٹائمز میں آرٹیکل لکھنے والی مصنفہ حنین سعید جو کہ ایک پاکستانی ہیں، نے لاہور کے لیے اپنے گرمجوش خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لاہور 2020 جیسے مایوس کن سال میں بھی بہت پر امید اور روشن رہا جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سال 2021 میں لاہور ٹاپ تفریحی مقامات پر رہے گا – نیو یارک ٹائمز کے اس آرٹیکل میں 51 اور تفریحی مقامات کا ذکر کیا گیا ہے –
مصنفہ کے مطابق لاہور اپنے خصوصی فیچرز کی وجہ سے اپنے رہائشیوں کے علاوہ دیگر عوام کے لیے بھی پر کشش ہے اور یہی خوبی اسکو پاکستان کے دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے – مزیدار کھانے، کوالٹی اچھی ہونے کے ساتھ ساتھ کم قیمت ہونے کی وجہ سے مزید مشہور ہیں -لاہور ثقافتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں اور شہروں کے عوام کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ایک بہت بڑا زریعہ ہے – یہاں کے تجارتی مراکز سال 2020 میں بھی کافی حد تک سر گرم رہے ہیں اور اسی طرح 2021 میں بھی شہر میں تجارت و صنعت کی ترقی کے امکانات واضح اور روشن ہیں -لاہور کے رنگین مزاج بازاروں کی وجہ سے اس شہر میں صنعت و تجارت اپنے عروج پر ہے –
ٹورزم کے لیے کیے گئے انقلابی اقدامات میں جب سے لاہور کے تاریخی ورثہ اور مقامات کو بھی شامل کیا گیا ہے، تب سے اسکی اہمیت، آمدن اور شہرت مزید بڑھ گئی ہے-
نیو یارک ٹائمز میں پاکستان کے اس عزیز شہر پر آرٹیکل شائع ہونے پر پاکستان کے قارئین اور اتھارٹیز بہت خوش ہیں اور لاہور کی بہتری کے لئے پر امید ہیں –

error: Content is protected !!